پی سی بی نے گریڈ ٹو کرکٹ ٹورنامنٹ حنیف محمد سے منسوب کردیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 11 اگست 2023
سابق عظیم کرکٹرز کی یاد تازہ رکھنا ضروری ہے، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف۔ فوٹو: فائل

سابق عظیم کرکٹرز کی یاد تازہ رکھنا ضروری ہے، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف۔ فوٹو: فائل

 لاہور: سابق اسٹارز کی خدمات کو سراہنے کی روایت شروع کر دی گئی۔

پی سی بی نے گریڈ ٹو 4روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ حنیف محمد سے منسوب کردیا، مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کا کہنا ہے کہ سابق عظیم کرکٹرز کی یاد تازہ رکھنا ضروری ہے۔

حنیف محمد کے صاحبزادے شعیب محمد نے کہا کہ نوجوان کرکٹرز لٹل ماسٹر کے کیریئر سے حوصلہ پاکر پاکستان کی خدمت کے قابل ہوں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔