- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
- ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
روس نے 47 برس بعد خلائی مشن ’لونا 25‘ چاند پر روانہ کر دیا

(فوٹو؛ الجزیرہ)
ماسکو: بھارت کے بعد روس نے بھی اپنا خلائی مشن ’لونا 25‘ چاند پر بھیج دیا جو جلد چاند کے مدار میں داخل ہوگا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روس نے آخری مرتبہ 1976 میں خلائی مشن چاند پر بھیجا تھا جس کے 47 سالوں بعد روس نے اپنا پہلا مشن چاند پر روانہ کیا ہے۔ آخری مرتبہ سوویت دور میں ’لونا-24‘ چاند کی سطح سے 170 گرام مٹی لے کر کامیاب لوٹا تھا۔
روسی خلائی ایجنسی راسکوسموس کے مطابق چار ٹانگوں والے لینڈر کا وزن تقریباً 800 کلوگرام (1,750 پاؤنڈ) ہے اور یہ پانچ دنوں میں چاند کے مدار میں پہنچ جائے گا۔
لونا 25 کو بھارت کے ساتھ خلائی دوڑ میں شامل کیا گیا ہے جس کا مقصد چاند کے قطب جنوبی پر اتر کے نمونے جمع کرنا ہے تاکہ چاند پر پانی کی موجودگی کا سُراغ لگایا جاسکے۔ اس سے قبل امریکا، چین اور روس چاند پر مختلف مشنز کامیابی سے اتار چکے ہیں مگر قطب جنوبی میں لینڈنگ کی کوشش نہیں کی گئی تھی۔
روسی خلائی ایجنسی کے مطابق چاند کے مدار میں داخل ہونے کے بعد لونا 25 قطب جنوبی کے علاقے میں اترنے سے پہلے صحیح جگہ کا انتخاب کرنے میں تین سے سات دن گزارے گا۔ یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوگا جب روسی خلائی مشن چاند کے قطب جنوبی پر لینڈ کرے گا۔ سائنسدانوں کا خیال ہے کہ قطب جنوبی پر کافی مقدار میں برف موجود ہے جس سے انسان کے زندہ رہنے کی اُمید ملتی ہے۔
ماہرین کے مطابق اس برف کو پانی میں تبدیل کر کے پینے کیلئے استعمال کیا جا سکتا ہے جبکہ اس سے آکسیجن اور ہائیڈروجن بھی حاصل کی جاسکتی ہے جس سے چاند پر زندہ رہنے سمیت خلائی جہاز کے لیے فیول حاصل کی جا سکے گی۔
توقع ہے کہ ’لونا 25‘ 23 اگست کو چاند کی سطح پر پہنچ جائے گا، اس وقت بھارت کا چندریان 3 بھی چاند کے مدار میں موجود ہے جس کو 14 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا۔ دونوں ممالک کے مشن چاند کے جنوبی قطب کی طرف جا رہے ہیں جوکہ ایک ایسا ہے علاقہ جہاں اب تک کوئی خلائی جہاز آسانی سے نہیں اتر سکا۔
روسی خلائی ایجنسی کے مطابق لونا 25 ایک سال تک کام کرے گا اور چاند کی سطح کے مواد اور ماحول پر مٹی کے نمونے لے کر ان کا تجزیہ کرے گا اور طویل مدتی سائنسی تحقیق کرے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔