- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے

10 کلو آٹا 648، گھی 353 جبکہ چینی 100 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہو گی۔ فوٹو: فائل
اسلام آباد: ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر آج سے آٹا، گھی، چینی، دالیں، چاول سستے کردیے گئے۔
وزیر اعظم شہباز شریف کے خصوصی احکامات پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن نے ٹارگیٹڈ سبسڈی کا آغاز کر دیا، 5 بنیادی اشیا (آٹا، گھی، چینی، دالیں اور چاول) آج سے سستے ترین ریٹس پر مہیا کیے جا ئیں گے۔
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ گھرانے جن کا غربت انڈکس پر اسکور PMT_40 یا اس سے کم ہے۔ وہ سبسڈی کے لیے اہل تصور ہوںگے۔ پہلے یہ اہلیت PMT_32 کے لیے تھی جس کو اب بڑھا کر PMT_40 کردیا ہے جس سے ملک بھر کی تقریباً 10 کروڑ سے زیادہ کی آبادی مستفید ہو سکیں گی۔
(بی آئی ایس پی) رجسٹرڈ صارفین کو سبسڈیٰ حاصل کرنے کے لیے کاؤنٹر پر اپنا اصل شناختی کارڈ دکھانا ہو گا۔ ٹارگیٹڈ سبسڈی کے بعد آٹا 648 روپے 10 کلو کا تھیلا، گھی 353 روپے فی کلو، چینی 100 روپے فی کلو کے حساب سے دستیاب ہوگی۔ جو لوگ بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں وہ اپنی رجسٹریشن کیلیے قریبی BISP تحصیل آفسزسے رجوع کریں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔