- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
- انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
- فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
- نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس
- چین کیلیے پروپیگنڈے کے عوض رقم لینے کا الزام، صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
- ایشین گیمز؛ باکسنگ میں میڈل کی پاکستانی امید دم توڑ گئی
- سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، چالان نقول کی فراہمی مؤخر
اب سے دوبارہ اسرائیل کو قابض اور فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھیں گے، آسٹریلیا

آسٹریلیا کی وزیر خارجہ فلسطین کو مقبوضہ علاقہ لکھنے کا اعلان کر رہی ہیں؛ فوٹو: فائل
ریاض: آسٹریلیا نے کہا ہے کہ اسرائیل کو کرہ ارض پر ایک غیر قانونی ریاست اور فلسطینی کے علاقوں کو مقبوضہ کہہ کر پکاریں گے۔
العربیہ نیوز کے مطابق آسٹریلوی وزیر خارجہ پینی وونگ نے پارلیمنٹ سے باہر آکر کی گئی قانون سازی پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اب سے تمام سرکاری دستاویز اور بیانات میں فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو قابض لکھا اور پڑھا جائے گا۔
وزیر خارجہ پینی وونگ نے مزید کہا کہ بیت المقدس کو بھی مقبوضہ علاقہ تصور کیا جائے گا اور اس کا مقصد فلسطین کے دوریاستی حل کے لیے راہ ہموار کرنی ہے۔
عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے عزم کا اظہار کیا۔
عرب پارلیمنٹ نے آسٹریلیا سے مطالبہ کیا کہ وہ بغیر کسی تاخیر یا ہچکچاہٹ کے سرکاری طور پر بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے۔
یاد رہے کہ 2014 سے قبل آسٹریلیا فلسطین کو مقبوضہ اور اسرائیل کو غیر قانونی طور پر قابض ریاست لکھتا اور کہتا آیا ہے لیکن پھر یہ سلسلہ بند کردیا تھا تاہم اب دوبارہ یہ روایت اپنا رہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔