چیئرمین پی ٹی آئی کا موبائل فون فرانزک کیلیے بھجوا دیا گیا

ویب ڈیسک  جمعـء 11 اگست 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی کا موبائل فون پولیس نے فرانزک کے لیے بھجوا دیا۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا موبائل فون اُن کی لاہور میں زمان پارک سے گرفتاری کے وقت قبضے میں لیا تھا، جسے اب فرانزک کے لیے بھجوایا گیا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے موبائل فون میں موجود ڈیٹا مددگار ثابت ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔