- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- سندھ میں 11، 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ
- اخلاقیات کا جنازہ: جواب دہ کون؟ حل کیا ہے؟
- حارث رؤف کی فٹنس پر خدشات ختم ہوگئے
- بھارت؛ منی پور خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ریاستی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
- درآمدی اشیا پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکی تجویز مسترد
بشریٰ بی بی نے عمران خان کو عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کی ہدایات دیں، مبینہ ڈائری سامنے آگئی

(فوٹو : فائل)
لاہور: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری منظرعام پر آگئی جس میں انکشافات کیے گئے ہیں کہ بشریٰ بی بی عمران خان کو کیسے کنٹرول کرتی تھیں؟ بشریٰ بی بی نے عمران خان کو عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کی ہدایات دیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایک ڈائری کے مندرجات ٹی وی چینل اور سوشل میڈیا پر سامنے آئے ہیں اور آتے ہی وائرل ہوگئے ہیں، مبینہ طور پر اسے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈائری قرار دیا گیا ہے جس کے مندرجات سامنے آتے ہی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈز بھی چلنے لگے۔ ڈائری میں درج عبارات سے معلوم ہوتا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی مکمل طور پر بشریٰ بی بی کے احکامات پر چلتے تھے۔
تحریک انصاف کی سیاسی حکمت عمل کیا اور کیسے ہوگی؟ کون کیسےعدلیہ، فوج اور حکومت پر دباؤ ڈالے گا، آئندہ کا لائحہ عمل کیا ہوگا، عمران خان کو آئندہ کون سے اقدامات کرنے چاہئیں اور کون سے قدم اٹھانے سے گریز کرنا چاہیے یہ سب کچھ ڈائری میں درج ہے۔
مزید پڑھیں: یہ ڈائری بشریٰ بی بی کی ہے پولیس کو دیکھ کر انہوں نے اسکے کچھ صفحات پھاڑ دیے تھے، جاوید چوہدری
عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ڈائری میں درج انکشافات کے مطابق بشریٰ بی بی چیئرمین پی ٹی آئی کو سیاسی ڈکٹیشن کراتی رہیں، بشریٰ بی بی عمران خان کو حکومت، اسٹیبلشمنٹ، عدلیہ پر دباؤ کے احکامات دیتی رہیں۔
عمران خان کون سی دعا پڑھیں یہ بھی ڈائری میں درج ہے، یہ دعا کون سے الفاظ کے ساتھ مانگنی ہے ساتھ ہی دعا میں عمران خان کو باغیانہ الفاظ بھی استعمال کرائے گئے ہیں۔
عبارات سے انکشاف ہوا ہے کہ بشریٰ بی بی نے انقلاب کے لیے عمران خان کی ذہن سازی کی، انہیں ہدایات دیں، انہوں ںے کہا کہ اگر گورنر راج لگائیں تو شہر بند کرنے کی تیاری کی جائے، کل سے عدالت پر اتنا دباؤ دینا ہے کہ عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کرسکے۔
تحریر میں عمران خان کو بتایا گیا ہے کہ پہلے سے اعلان نہیں کرنا، پارٹی کو نہیں بتانا کہ آپ کتنے روز کے لیے آرہے ہیں، صبح سے ہی عوامی فضا بنادینی ہے، بڑے بڑے وکیلوں سے بیان دلوائیں تاکہ عدالت کوئی منفی فیصلہ نہ کرسکے بس ایک دباؤ رکھنا ہے۔
ڈائری کے مطابق بشریٰ بی بی نے وکلا کے لیے عدالت سے کیے جانے والے سوالات بھی ڈائری میں تحریر کیے مثلا وکلا کے لیے سوال لکھا ہے کہ ہم جو درخواست لے کر جاتے ہیں انصاف کے لیے وہ کیوں نہیں سنی جاتی؟
یہ بھی پڑھیں: بشریٰ بی بی کی مبینہ ڈائری کے معاملے پر پی ٹی آئی نے وضاحت جاری کردی
بشریٰ بی بی نے عمران خان کو ہدایت دی کہ یہ سوال کیا جائے کہ نواز شریف نے کہا تھا کہ اب دیکھتے ہیں یہ حکومت کیسے رہے گی؟ خواجہ حارث کے لیے سوال لکھا گیا کہ اعظم سواتی کے کیس میں ان کے مقامی سہولت کار کون تھے؟ بشریٰ بی بی نے وکلا کے لیے سوال لکھا کہ پوچھا جائے کون ہے جو پاکستان کے حالات خراب کرنا چاہ رہا ہے؟
بشریٰ بی بی یہ بھی طے کرتی تھیں کہ عمران خان کب اور کہاں جائیں گے اور کہاں نہیں جائیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کس وقت کیا کھائیں گے یہ بھی ان کی اہلیہ طے کرتی تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔