- عالمی بنیک کا 50 ہزارسے کم کمانے والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ
- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
گزشتہ ہفتے کے دوران 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا

—فائل فوٹو
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافے کا رجحان بدستور جاری ہے، گزشتہ ہفتے کے دوران ملک میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد اضافہ ہوا جبکہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے ملک میں ہفتہ وار مہنگائی 0.69 فیصد اضافہ ہوا ہے جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 30.82 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ہفتہ وار اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے پسی ہوئی مرچ کا 200 گرام کا پیکٹ 13 روپے مہنگا ہوا، 390 گرام پیکڈ دودھ 28 روپے مہنگا ہوا، دال ماش 15 روپے، دال مونگ تین روپے اور دال مسور دو روپے فی کلو مہنگی ہوئی، لہسن کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا، چینی فی کلو تین روپے، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 9 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران فی درجن انڈے پانچ روپے مہنگے ہوئے، گزشتہ ہفتے میں پیاز، آلو، ٹماٹر اور کیلے بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں جبکہ کھلا دودھ، گڑ، چھوٹا اور بڑا گوشت بھی مہنگا ہوا۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ویجٹیبل گھی کی قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوئی، ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 38 روپے سستا ہوا، برانڈڈ گھی اور سرسوں کا تیل بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔
گزشتہ ہفتے 29 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، سرخ مرچ، پاؤڈر ملک، دال ماش، لہسن، چینی کی قیمت میں اضافہ ہوا جبکہ چکن، نمک، انڈے اور بجلی ٹیرف میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ گزشتہ ہفتے پانچ اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔