- بھارتی ارب پتی تاجر کی بیٹی کی فضاؤں میں پُر تعیش شادی
- کتاب میں عمران خان کیلیے جو لکھا اُس کے ثبوت میرے پاس موجود ہیں، ہاجرہ خان
- دولہا نے شادی والے دن دلہن سمیت 4 افراد کو قتل کرکے خودکشی کرلی
- متحدہ عرب امارات کا پاکستان میں 25 ارب ڈالرز تک کی سرمایہ کاری کا عندیہ
- بابا وانگا کی سال 2024 سے متعلق پیش گوئیاں
- اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی معاہدے میں مزید دو دن کی توسیع
- فلسطینی پرچم پر اعظم خان پر جرمانے کیخلاف احتجاج، ذکا اشرف کی برطرفی کا مطالبہ
- بلوچستان میں بجلی چوری پر 424 مقدمات درج، 1 ارب 79 کروڑ کی ریکوری
- اسرائیل نے غزہ پر جنگ مسلط کی اور وہ ہی تشدد کا ذمہ دار ہے، سعودی عرب
- عوام غیر قانونی مقیم غیرملکیوں کو روزگار نہ دیں، وزارت داخلہ
- پاکستان پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر بلوچستان میں تاریخی جلسہ ہوگا، ثنا اللہ زہری
- اے این ایف کی پنجگوراورقلعہ عبداللہ میں کارروائیاں، 354 کلوگرام منشیات ضبط
- کینیڈا میں خاتون کی اپنا آدھا بستر کرائے پر دینے کی پیشکش
- سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کے بعد مساجد کو گرانے کی دھمکی
- راولپنڈی؛ ٹریفک حادثے میں دوہیلتھ ورکرز جاں بحق، ایک زخمی
- لانگ ٹرم پالیسی اختیار کیے بغیراسموگ میں کمی ممکن نہیں، ماہرین
- بشریٰ بی بی کو ہراساں کر کے عمران خان کو پیچھے ہٹانا ممکن نہیں، تحریک انصاف
- عمران خان کو سزا سنانے والے جسٹس ہمایوں دلاور اسپیشل جج سینٹرل ٹو تعینات
- نایاب ڈاک ٹکٹ ریکارڈ 20 لاکھ ڈالر میں نیلام
- ایلون مسک کی نیتن یاہو سے ملاقات؛ حماس کو ہمیشہ کیلیے ختم کرنے پر اتفاق
شام میں داعش کا فوجی قافلے پر حملہ؛ 23 اہلکار ہلاک

داعش کے شامی فوج کی بس پر حملے میں 23 اہلکار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے، فوٹو: فائل
دمشق: داعش نے گھات لگا کر شامی فوج کی بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 23 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے صوبے دیر الزور کی معروف شاہراہ سے شامی فوجیوں کی بس گزر رہی تھی جسے داعش جنگجوؤں نے گھیرلیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔
شامی فوج کو گھات لگا کر نشانہ بنایا گیا تھا۔ حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ شامی فوج کی بس گولیوں سے چھلنی ہوگئی جس میں 23 اہلکار ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔
یہ خبر پڑھیں : شام میں داعش کے حملے میں 10 فوجی اہلکار ہلاک
حملے کے بعد داعش جنگجو شامی فوج کا اسلحہ اپنے ہمراہ لے گئے جب کہ درجن سے زائد فوجیوں کی لاپتا ہونے کا دعویٰ بھی کیا جا رہا ہے تاہم اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
شامی فوج کی مزید نفری کو طلب کرکے امدادی کام سرانجام دیے گئے جب کہ حملہ آوروں کی تلاش میں چھاپا مار کارروائی کا بھی آغاز کردیا گیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسرائیل کے میزائل حملے میں 4 شامی فوجی ہلاک
یاد رہے کہ منگل کے روز رقہ میں داعش کے حملے میں 10 شامی فوجی اور ان کے حامی جنگجو مارے گئے تھے۔ اس طرح رواں ہفتے داعش کے حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 33 ہوگئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔