- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
یہ ڈائری بشریٰ بی بی کی ہے پولیس کو دیکھ کر انہوں نے اسکے کچھ صفحات پھاڑ دیے تھے، جاوید چوہدری

(فوٹو : فائل)
اسلام آباد: اینکر پرسن، تجزیہ کار اور صحافی جاوید چوہدری نے کہا کہ میڈیا پر وائرل ڈائری بشریٰ بی بی کی ہی ہے، اس ڈائری کو میں نے خود دیکھا ہے، یہ ڈائری 5 اگست کو زمان پارک پر چھاپے میں پولیس نے بشریٰ بی بی سے اپنے قبضے میں لی تھی، پولیس کو دیکھ کر بشری بی بی نے اس کے کچھ صفحات پھاڑ دیے تھے۔
یہ بات انہوں ںے ایکسپریس نیوز کے اینکر سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہی۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ یہ ڈائری میں نے خود دیکھی ہے جو کہ بشریٰ بی بی ہی کی ہے، یہ گرین رنگ کی ڈائری ہے جس پر سال 2020ء درج ہے، اسے عمران خان کو کسی دوست ملک نے تحفہ دیا تھا بعد میں اسے بشریٰ بی بی اپنے استعمال میں لائیں، اس ڈائری کے تقریباً مندرجات میڈیا پر منظرعام پر آچکے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ 5 اگست کو عمران خان کو گرفتار کرنے کے لیے جب پولیس زمان پارک میں داخل ہوئی تو یہ ڈائری اس وقت بشریٰ بی بی کے پاس تھی، بشریٰ بی بی نے پولیس چھاپے کے سبب فوری طور پر ڈائری کے کچھ صفحات پھاڑ دیے، جو صفحات اس ڈائری میں 12 جولائی سے پہلے ہیں وہ پھٹ چکے ہیں تاہم کچھ صفحات محفوظ رہ گئے وہ موجود ہیں جو میڈیا پر سامنے آچکے ہیں اور پھاڑے گئے صفحات کو بھی جوڑا جارہا ہے۔
یہ پڑھیں : بشریٰ بی بی نے عمران خان کو عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کی ہدایات دیں، مبینہ ڈائری سامنے آگئی
صحافی جاوید چوہدری نے بتایا کہ ڈائری میں پارٹی کو چلانے سے متعلق ہدایات درج ہیں، عمران خان کی روٹین، صبح کیا کھانا ہے اور پانی کب پینا ہے، رات بارہ بجے انہیں دودھ پینا ہے، کون سی دعا کرنی ہے اور کون سی دعا نہیں کرنی، کس نماز میں پہلے کتنے نفل پڑھنے ہیں اور کون سی نماز میں بعد میں کتنے نفل پڑھنے ہیں سے متعلق ہدایات ہیں، ڈائری میں پاسپورٹ نمبرز درج ہیں، جلسے میں عمران خان کو کیا کہنا ہے، لفظ خبردار سے نہ آپ کو تقریر شروع کرنی ہے اور نہ پریس کانفرنس میں اس لفظ کو استعمال کرنا ہے۔
ایک سوال پر انہوں ںے بتایا کہ ڈائری کے مندرجات سے لگتا ہے کہ جیسے پارٹی کو بشری بی بی چلارہی ہیں، ڈائری میں عمران خان کے معمولات، سوشل میڈیا جیسا کہ یوٹیوب اور فیس بک کے حوالے سے ہدایات درج ہیں، لوگوں سے ملنے کی ہدایات ہیں، لگتا ہے جیسا کہ ایک مرشد کے احکامات ہیں جسے عمران خان نے فالو کیا۔
جاوید چوہدری نے کہا کہ ڈائری میں درج ہے کہ پنجاب میں جب گورنر راج لگایا جائے گا تو پورے پاکستان کو بند کردیا جائے کچھ بھی نہ کھلا ہو، عدالتوں پر اتنا دباؤ ڈالا جائے کہ کوئی جج منفی فیصلہ نہ دے سکے، وکلا سے بیانات لینے سے متعلق ہدایات ہیں، موجودہ چیف جسٹس کو جگہ جگہ بندیال لکھا ہے، تحریر ہے کہ بندیال آگیا ہے اب نواز شریف کا کیا بنے گا، پاکستان کے سارے ٹاپ وکلا ہمارے پاس ہونے چاہئیں۔
اینکر پرسن جاوید چوہدری نے بتایا کہ عمران خان کو کس سوال پر چپ رہنا ہے اور کس سوال پر کیا جواب دینا ہے یہ ہدایات بھی درج ہیں، کون سا وکیل کون سا سوال کرے گا، عمران خان کہیں گے کہ ہمیں انصاف نہیں مل رہا اور ہمارے ساتھ بہتر سلوک نہیں ہورہا۔
ڈائری بشریٰ بی بی کی ہے یا نہیں؟ اس سوال پر جاوید چوہدری نے کہا کہ اس ڈائری کی تحریر بشریٰ بی بی کی دیگر تحریروں سے میچ کررہی ہے، اس میں درج ذاتی ڈیٹا کے بشریٰ بی بی کے ڈیٹا سے تصدیق کی جاسکتی ہے، ڈائری میں جو بینک اکاؤنٹس نمبرز لکھے ہیں ان سے ویری فکیشن ہوسکتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔