- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- سندھ میں 11، 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ
- اخلاقیات کا جنازہ: جواب دہ کون؟ حل کیا ہے؟
- حارث رؤف کی فٹنس پر خدشات ختم ہوگئے
- بھارت؛ منی پور خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ریاستی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
- درآمدی اشیا پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکی تجویز مسترد
پاکستان نے گرفتاربھارتی خاندان کو خیرسگالی کے طورپررہا کردیا

واہگہ بارڈر پر شہریوں کو بھارتی حکام کے حوالے کیا جارہا ہے (فوٹو: ایکسپریس )
لاہور: پاکستان نے ایک سال قبل گرفتار کیے گئے بھارتی خاندان کو خیرسگالی کے طور پر رہا کردیا، بھارتی فیملی کو واہگہ بارڈر پر بھارتی حکام کے حوالے کردیا گیا۔
پاکستانی حکام نے اترپردیش بھارت کے رہائشی نفیس احمد، ان کی اہلیہ آمنہ احمد اور بیٹے کلیم کو رہائی کے بعد بھارتی حکام کے حوالے کیا۔ تینوں بھارتی شہریوں کو گزشتہ سال 21 جولائی کو واہگہ بارڈر پر کسٹم حکام نے گرفتار کیا تھا۔
اترپردیش سے تعلق رکھنے والا یہ خاندان گزشتہ سال اپنے رشتہ داروں سے ملنے پاکستان آیا تھا، پاکستان میں ایک ماہ قیام کے بعد جب یہ فیملی واپس انڈیا جارہی تھی تو دوران چیکنگ ان کے سامان سے ایک پستول برآمد ہوا تھا جس پر کسٹم حکام نے انہیں گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کردیا تھا۔
مقامی عدالت سے سزا کے بعد انہیں لاہور کی کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا جہاں سے انہیں جمعہ کے روز رہائی مل گئی، رہائی پربھارتی فیملی نے پاکستان حکام کا شکریہ ادا کیا۔
دوسری طرف بھارت نے پانچ کشمیری شہریوں کو بھی رہا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق کشمیری شہری 2018 میں مظفرآباد اورسری نگر کے مابین چلنے والی دوستی بس کے ذریعے مقبوضہ کشمیر گئے تھے۔
اس دوران پاک بھارت تعلقات میں کشیدگی کے باعث دوستی بس سروس معطل کردی گئی اور پھر اس کے بعد کورونا وبا کی وجہ سے بارڈر بند ہوگئے جس کی وجہ سے ان کشمیریوں کے ویزوں کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور بھارتی حکام نے انہیں گرفتار کرکے مقبوضہ جموں کی سینٹرل جیل بھیج دیا تھا جہاں سے اب انہیں رہائی نصیب ہوئی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔