- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید، 8 زخمی

رواں برس شہید ہونے والے فلسطینی نوجوانوں کی تعداد 220 سے تجاوز کرگئی ؛ فوٹو: فائل
غزہ: مغربی کنارے میں قابض اسرائیلی فوج نے تلکرم پناہ گزین کیمپ میں چھاپا مار کارروائی کے دوران فائرنگ کرکے ایک نوجوان کو شہید اور 8 کو زخمی کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت 23 سالہ محمود جراد کے نام سے ہوئی ہے جس کے سینے میں گولی ماری گئی تھی۔ رواں ہفتے شہید ہونے والا یہ ساتواں فلسطینی نوجوان ہے۔
شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق تلکرم بریگیڈ سے تھا جو فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے مسلح عسکری ونگ سے وابستہ ہے تاہم نوجوان مسلح سرگرمیوں میں ملوث نہیں تھا۔
یہ خبر پڑھیں : قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ میں مزید 3 فلسطینی نوجوان شہید
اسلامی جہاد تحریک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تلکرم کیمپ میں اسرائیلی فوج کے حملے کا بھرپور جواب دیا۔
اسرائیلی فوج کی سفاکیت کے خلاف فلسطینی سراپا احتجاج بن گئے جنھیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔ اسرائیلی فوج نے چھتوں پر اسنائپر بھی تعینات کیے تھے۔
اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اب تک کم از کم 196 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کیا جا چکا ہے تاہم فلسطینی ذرائع کے مطابق یہ تعداد 220 سے بھی زیادہ ہے جب کہ 24 اسرائیلی بھی مارے گئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔