اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 11 اگست 2023
—فوٹو: ایکسپریس نیوز

—فوٹو: ایکسپریس نیوز

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں کمسن لڑکے کے اغوا کا ڈراپ سین ہوگیا، اغوا کار مغوی بچے کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے جس کی رہائی کے لیے 8 کروڑ تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

اس حوالے سے ایس ایس پی اینٹی وائلنٹ کرائم سیل ذیشان صدیقی نے بتایا کہ پولیس کے ڈر سے نامعلوم ملزمان مغوی 6 سالہ ایان کو گھر کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے، کمسن لڑکے کے اغوا پر اے وی سی سی کی ٹیم کام کر رہی تھی.

انہوں نے بتایا کہ اہلخانہ نے پولیس کو تصدیق کی ہے کہ اغوا کار مغوی ایان کو جمعے کی شام کو خود ہی چھوڑ کر فرار ہوئے ہیں جبکہ ہماری جانب سے کوئی تاوان نہیں دیا گیا ہے۔

ایس ایس پی ذیشان صدیقی نے بتایا کہ واقعہ کے بعد جائے وقوعہ کے ڈی اے چورنگی نارتھ ناظم آباد سے سمیت ملحقہ مقامات سے کچھ فوٹیجز حاصل کی ہیں اور ان کی مدد سے بھی پولیس اغوا کاروں کے گرد گھیرا تنگ کررہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔