- کراچی کے دشمنوں کی نیندیں اُڑا دیں گے، خالد مقبول صدیقی
- نگران وزیراعلی پنجاب کی طعبیت ناساز، سی ایم ایچ منتقل
- عالمی بنیک کا 50 ہزارسے کم کمانے والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ
- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
چیئرمین کے خلاف جاری انتقامی کارروائیوں سے عوام کا صبر لبریزہورہا ہے، پی ٹی آئی

—فوٹو؛ فائل
لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے الزام عائد کیا ہے کہ چیئرمین عمران خان کو دورانِ حراست مسلسل انتقام اور بدسلوکی کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت ہوا، جس میں عمران خان کی گرفتاری اور کارکنان کے خلاف شروع ہونے والے تازہ کریک ڈاؤن کی شدید مذمت کی گئی۔ علاوہ ازیں کور کمیٹی نے سپریم کورٹ کے ریویو اینڈ ججمنٹس کیس کے فیصلے کے بعد کی صورت حال پر بھی غور کیا۔
اعلامیے کے مطابق کور کمیٹی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو دورانِ قید مسلسل انتقام اور بد سلوکی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا مطالبہ کیا۔
کور کمیٹی نے کہا کہ چیئرمین عمران خان کیخلاف جاری انتقامی سلسلے پر عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے، چاہتے ہیں کہ چیئرمین عمران خان کو فراہمی انصاف میں تاخیر کے ذریعے قوم کو احتجاج پر نہ ابھارا جائے اور اُن کی درخواستِ ضمانت فوری سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
پی ٹی آئی کور کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو فوری طور پر اٹک سے اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے اور اُن کی صحت و سلامی سمیت جان کو لاحق خطرات کے پیش نظر انہیں گھر سے کھانا اور پانی منگوانے کی اجازت بھی دی جائے۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے چودہ اگست کو بھرپور یومِ آزادی منانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ اراکین نے پاکستان تحریک انصاف کو یومِ آزادی منانے سے روکنے کی حکومتی کوششوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کارکنان و قائدین کے خلاف شروع ہونے والے کریک ڈاؤن کی مذمت کی۔
اعلامیے میں ملک بھر میں تحریک انصاف کے جھنڈوں کی نمائش و فروخت پر غیر قانونی اور غیر اعلانیہ بندش پر بھی شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کارکنوں کو شر پسند عناصر کے مذموم عزائم پر نگاہ رکھتے ہوئے نہایت پرامن اور شاندار طریقے سے یومِ آزادی منائیں۔
اجلا س میں” سپریم کورٹ ریویو آف ججمنٹ ایکٹ ” پر عدالتِ عظمی کے فیصلے کے خدوخال کا بھی جائزہ لیا گیا اور سپریم کورٹ کے فیصلے کو مؤثر قدم قرار دیا گیا۔
کورکمیٹی کے اراکین نے کہا کہ کرپشن اور ملک و قوم سے کھلواڑ کے ذمہ داروں کو قانون کی پناہ مہیا کرنے والی سوچ کو شکست ہوئی ہے، عدالت سے سزا یافتہ بھگوڑے نواز شریف کا ملکی سیاست میں کوئی مستقبل نہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عوام کو ووٹ کے حق سے محروم کئے جانے کی کوششوں کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔
اعلامیے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے اپنے فیصلے کے ساتھ کئے جانے والے سلوک کی روشنی میں قومی انتخابات کو سازش و التواء کا شکار کرنے کی کوششوں کا بھی فوری نوٹس لے، عوام کے حقِ رائے دہی کو ریاستی سطح پر سلب کئے جانے کی بجائے انتخابات کے شفاف اور بروقت انعقاد کا اہتمام کیاجائے اور معزز عدالت نیب قانون میں ترامیم اور اس کی امتیازی حیثیت پر زیرِ سماعت درخواستوں پر بھی جلد فیصلہ صادر کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔