- سائفرکیس کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
- انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
- فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
- نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس
- چین کیلیے پروپیگنڈے کے عوض رقم لینے کا الزام، صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
- ایشین گیمز؛ باکسنگ میں میڈل کی پاکستانی امید دم توڑ گئی
- سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، چالان نقول فراہمی مؤخر
- بخار، زکام، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ، شہری فلو ویکسین لگوائیں، ماہرین طب
- ترقیاتی اسکیموں پر پابندی، سندھ فارنزک لیب کی تعمیر کا منصوبہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ
- ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی کھپت میں 3.96 فیصد کمی ریکارڈ
- دنیا پاکستانی چاول کی دیوانی، کئی ممالک میں مانگ بڑھ گئی
- آئی سی سی نے فائنل ڈرامے سے بڑا سبق سیکھ لیا
تین ماہ کیلیے حکومت دے کر جارہے ہیں واپس آئیں گے، وزیراعلیٰ سندھ

فوٹو سندھ حکومت فیس بک پیج
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبائی اسمبلی سے الوداعی خطاب میں کہا ہے کہ تین ماہ کیلیے حکومت دے کر جارہے ہیں اُس کے بعد پھر ہم ہی واپس آئیں گے۔
اسپیکر آغا سراج درانی کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا الوداعی اجلاس ہوا، جس میں اپوزیشن لیڈر، صوبائی وزرا اور وزیراعلیٰ سندھ نے الوداعی تقاریر کیں، اس کے بعد اراکین کا گروپ فوٹو بھی یادگار کے طور پر لیا گیا۔
اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ تین ماہ کیلیے سندھ حکومت دے کر جارہے ہیں، واپس آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ایک بار الیکشن کا بائیکاٹ کر کے غلطی کی اور یہی غلطی ایم کیو ایم نے بھی بلدیاتی الیکشن میں کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کجھ لوگ چاہتے ہیں کہ نوجوانوں کو روزگار نہ ملے، اُن لوگوں نے عدالت جاکر اسٹے لیا اور پھر عدالت نے بھرتیوں سے روک دیا۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ سازشیں کر کے سندھ اسمبلی کو چلنے سے روکا گیا، اسپیکر آج بھی اسیری میں ہیں اُس کے باوجود جیل سے آکر آئینی ذمہ داری پوری کرتے ہیں اور پھر واپس قید خانے میں جاتے ہیں، ہمارے اپنے کئی اسمبلی ممبران کیخلاف متعدد کیسز اور ریفرنسز بنائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ ان ساری چیزوں کا مقصد صوبے کو غیر مستحکم کرنا تھا مگر رب کا کرنا ایسا ہوا کہ تینوں صوبے اور وفاق خود غیر مستحکم ہوگیا اور سندھ آج بھی مستحکم ہے اور یہاں جمہوریت پروان چڑھی ہے۔
اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اپنے الوداعی خطاب میں آبدیدہ ہوئے اور انہوں نے کہا کہ مجھے اور بچوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا کیونکہ میں شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر کا چاہنے والا ہوں، ہماری اپوزیشن کے لوگوں نے بھی منفی کردار ادا کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔