- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنا اب ممکن
![[فائل-فوٹو]](https://c.express.pk/2023/08/2522757-reverseaging-1691778728-624-640x480.jpg)
[فائل-فوٹو]
ورجینیا: حال ہی میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق عمر بڑھنے کے عمل کو سست کرنا ممکن ہوسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں یونیورسٹی آف ورجینیا اسکول آف میڈیسن کے محققین نے انسانوں میں عمر بڑھنے کے عمل سست کرنے کو ممکن بتایا ہے۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کیلشیم کی سگنلنگ کے دوران کچھ مدافعتی خلیوں میں مائٹوکونڈریا کی خرابی دائمی سوزش میں کردار ادا کرتی ہے جو کہ تیزی سے بڑھتی عمر سے منسلک ہے۔
مائٹوکونڈریا تمام خلیوں کے پاور پلانٹس ہوتے ہیں جو کہ بنیادی طور پر کیلشیم سگنلز پر انحصار کرتے ہیں۔ اگرچہ کیلشیم کا تعلق اکثر مضبوط دانتوں اور ہڈیوں سے ہوتا ہے لیکن یہ خون کے جمنے، پٹھوں کے سکڑاؤ اور دھڑکنوں اور اعصابی سرگرمیوں کو منظم رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
محققین کی ٹیم نے یہ دریافت کیا کہ وقت کے ساتھ ساتھ مدافعتی خلیوں کے مائٹوکونڈریا کیلشیم حاصل کرنے اور اسے استعمال کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں جو کہ مسلسل سوزش کا باعث بنتا ہے اور عمر سے متعلق صحت کے متعدد مسائل کا ذمہ دار ہے۔ محققین کے مطابق ان مائٹوکونڈریا میں کیلشیم کے جذب کرنے کی صلاحیت کو بہتر کردیا جائے تو سوزش اور اس کے منفی اثرات کو روکا جاسکتا ہے جس سے عمر بڑھنے کے عمل کو سست کیا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔