ڈیرہ غازی خان یونیورسٹی؛ طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اگست 2023
 (فوٹو فائل)

(فوٹو فائل)

ڈیرہ غازی خان غازی یونیورسٹی کی طالبہ سے مبینہ زیادتی کیس کے مرکزی ملزمان گرفتار ہوگئے۔ 

پولیس کے مطابق مرکزی ملزمان ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر خالد خٹک کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ زیادتی کا مقدمہ درج کروانے کی رنجش پر ملزمان ڈاکٹر ظفر اور ڈاکٹر خالد خٹک نے لڑکی کے والد کو جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

پولیس کے مطابق ’’جس پر پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں تھانہ صدر تونسہ میں مقدمہ نمبر 392/23 بجرم 506B درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔