وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 12 اگست 2023
ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے

ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے

  کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

عزیز بھٹی پولیس نے ایک کارروائی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو نشہ  سپلائی کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کو کرلیا۔

ایس پی گلشن اقبال عزیر احمد کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم ابراہیم  ولد سرفراز خان کے قبضے سے 2100 گرام چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔