شاہنواز دھانی نے یوٹرن لیتے ہوئے متنازع ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 12 اگست 2023
پی سی بی نے ان کے اس رویے کا نوٹس لیتے ہوئے باز پرس کا فیصلہ کیا۔ فوٹو؛ فائل

پی سی بی نے ان کے اس رویے کا نوٹس لیتے ہوئے باز پرس کا فیصلہ کیا۔ فوٹو؛ فائل

لاہور: شاہنواز دھانی نے یوٹرن لیتے ہوئے متنازع ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں۔

ایشیا کپ اور افغانستان سے ون ڈے سیریز کیلیے نظر انداز کیے جانے والے پیسر نے سوشل میڈیا پر صحافیوں اور پی سی بی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ کسی صحافی یا تجزیہ کار نے میرے بارے میں سوال پوچھنے کی ہمت تک نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’ایسا لگتا ہے دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے‘‘

سابق کپتان راشد لطیف نے پاکستانی پیسرز کے پرفارمنس سے متعلق اعداد و شمار سوشل میڈیا پر شیئر کیے، ان میں شاہنواز دھانی کا نام شامل نہیں تھا، پیسر اس پر بھی خاموش نہیں رہے اور جواب میں لکھا کہ کیا دھانی پاکستانی پیسر نہیں ہے؟

پی سی بی نے ان کے اس رویے کا نوٹس لیتے ہوئے باز پرس کا فیصلہ کیا، مگر اسی دوران شاہنواز دھانی نے یوٹرن لیتے ہوئے متنازع ٹویٹس ڈیلیٹ کردیں جس سے معاملہ حل ہو گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔