- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
- ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
مورگن اسٹینلے کا 15 پاکستانی کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کرنیکا اعلان

انرجی، سیمنٹ، بینک، فرٹیلائزر، ٹیکنالوجی اور آٹو موبائل سے متعلق کمپنیاں شامل۔ فوٹو: سوشل میڈیا
کراچی: مورگن اسٹینلے نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔
مورگن اسٹینلے کیپیٹل انٹرنیشنل نے 15 پاکستانی کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کرنے کا اعلان کردیا ہے، اس کے علاوہ مورگن اسٹینلے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لسٹڈ مزید41 کمپنیوں کو اپنے فرنٹیئر مارکیٹس اسمال کیپ انڈیکس میں شامل کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، اس طرح گلوبل انڈیکسز میں پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 16 سے بڑھ کر 58 ہو جائے گی، انرجی، سیمنٹ، بینک، فرٹیلائزر مینوفیکچرر، ٹیکنالوجی اور آٹو موبائل سے متعلق کمپنیوں کو انڈیکسز میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گرین فیلڈ ریفائنری پراجیکٹ، پاکستانی کمپنیوں کا آرامکو کیساتھ اشتراک
ماہرین کا خیال ہے کہ ایم ایس سی آئی کے اس فیصلے سے عالمی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے اور پاکستان میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھے گا، عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس طاہر نے کہا ہے کہ اس اعلان سے پاکستان کی قدر میں اضافہ ہوگا، پاکستان کی قدر 0.6 فیصد سے بڑھ کر 2.7 فیصد پر پہنچ جائے گی، جس کا فائدہ پاکستانی کمپنیوں کو ہوگا اور اس طرح غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی طرف راغب ہوں گے۔
سی ای او ٹاپ لائن سیکیورٹیز محمد سہیل نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کار دوبارہ پاکستان میں دلچسپی لے رہے ہیں، گزشتہ 6 ہفتوں میں غیر ملکی کارپوریٹس نے 27 ملین ڈالر کی خریداری کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔