- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
پی آئی اے بحالی کیلیے ملازمین نے 100 ارب روپے مانگ لیے

نمائندہ تنظیموں کی نجکاری کیخلاف احتجاجی ریلی، نعرے بازی، ہڑتال کی دھمکی دیدی۔ فوٹو: ایکسپریس
کراچی: پی آئی اے ملازمین نے بجٹ میں قومی ائیرلائن کیلیے 100 ارب روپے مختص کرنے کا مطالبہ کردیا جب کہ نجکاری کی صورت میں ہڑتال کی دھمکی دے دی۔
پی آئی اے سی بی اے پیپلز یونٹی اور دیگرنمائندہ تنظیموں کی جانب سے قومی ائیرلائن کی نجکاری کیخلاف کراچی ائیرپورٹ سے احتجاجی ریلی نکالی گئی،ریلی میں پی آئی اے کی نجکاری اور دو حصوں میں تقسیم کیخلاف نعرے لگائے گئے،ریلی سے پیپلز یونٹی کے صدر ہدایت اللہ خان، ساسا کے جنرل۔سیکریٹری صفدر انجم سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
ریلی سے خطاب میں رہنماوں نے کہا کہ قومی ائیرلائن کا خسارہ 80 ارب روہے سے بڑھ کر 120 روپے ہوگیا،پیپلز یونٹی آف پی آئی اے کے صدر ہدایت اللہ خان کا کہنا تھا کہ خسارے کو ختم کرنے کے بجائے ائیرلائن کی نجکاری کی جارہی ہے،یہ کسی صورت منظور نہیں ہے،پی آئی اے کی نجکاری روکنے کے لیے ملازمین کا معاشی قتل عام روکنے کے لیے کسی حد تک جانے سے گریز نہیں کرینگے،ائیرلائن کی نجکاری کا بل فوری واپس لیا جائے،ورنہ پی آئی اے کی تمام نمائندہ تنظیمیں 15 اگست کو پریس کانفرنس کے ذریعے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔
یہ بھی پڑھیں: خسارہ 742 ارب، پی آئی اے کی نجکاری کے بغیر کوئی حل نہیں، سعد رفیق
ساسا کے جنرل سکریٹری صفدر انجم کے مطابق پی آئی اے کا مسلسل بڑھتا خسارہ انتظامیہ کی نااہلی ہے، تجربہ کار انتظامیہ کو لاکرائیرلائن کومنافع بخش بنایا جاسکتا ہے۔
پی آئی اے سینئر اسٹاف ایسوسی ایشن ساسا کے صدر عقیل صدیقی کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو بیچنے کے بجائے بجٹ میں ائیرلائن کی بحالی کے لیے 100 ارب روہے مختص کیے جائیں،انتظامی نا اہلی کی سزا ملازمین کے بجائے ذمہ دار افراد کو دی جائے، نجکاری کا بل فوری واپس لیا جائے۔
پی آئی اے پیاسی کے صدر نجیب الرحمان کے مطابق پی آئی اے کے ریٹائرڈ ملازمین کی پینشن میں کئی سالوں سے اضافہ نہیں کیا گیا،ان کے اس دیرینہ مطالبے پر سنجیدہ اقدامات کیے جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔