گورنر کے سمری پر دستخط، بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی

ویب ڈیسک  ہفتہ 12 اگست 2023
بلوچستان اسمبلی کی ایک تصویر (فوٹو : فائل)

بلوچستان اسمبلی کی ایک تصویر (فوٹو : فائل)

 کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردیے جس کے بعد بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے گورنر بلوچستان عبدالولی کاکڑ کو اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری آج ارسال کی گئی تھی۔

گورنر بلوچستان نے آج ہی وزیراعلیٰ کی سمری منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردیے۔

گورنر کے دستخط کے ساتھ ہی بلوچستان اسمبلی تحلیل کردی گئی، بلوچستان کے وزرا، معاونین، مشیران سب اپنے عہدوں سے سبک دوش ہوگئے۔

بلوچستان اسمبلی تحلیل ہونے کے بعد 7 پارلیمانی سیکرٹریز اور وزیراعلیٰ کے پولیٹیکل سیکرٹری کو بھی ڈی نوٹیفائی کرکے کام کرنے سے روک دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔