- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
اعتماد کرنے والوں کا شکر گزار ہوں، رب نے قوم کی خدمت کا موقع دیا، نگراں وزیراعظم

فوٹو فائل
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے قوم کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔
اپنے ایک بیان میں انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میں اُن سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، اس موقع پر رب کا شکر گزار ہوں کہ اُس نے مجھے پاکستانی عوام کی خدمت کا موقع فراہم کیا۔
انہوں نے کہا کہ دعاؤ ں کا طلب گار ہوں، اللہ پاک مجھے باعزت طریقے سے قومی ذمہ داریاں ادا کرنے کی توفیق عطا کریں۔
قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف اور اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے اتفاق کے بعد نگراں وزیراعظم کیلیے انوار الحق کاکڑ کا نام صدر مملکت کو بھیجا جس کی انہوں نے منظوری دے دی۔
مزید پڑھیں: انوار الحق کاکڑ نگراں وزیراعظم مقرر، صدر مملکت نے سمری منظور کرلی
انوار الحق کاکڑ کی نگراں وزیراعظم تعیناتی کے بعد انہیں منسٹر انکلیو سے پنجاب ہاؤس سخت سیکیورٹی میں منتقل کردیا گیا جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ دو روز یہاں قیام کریں گے اور چودہ اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
پی ڈی ایم کی اتحادی جماعت عوامی نیشنل پارٹی نے نگراں وزیراعظم کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ہمیں نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے پر مشاورت میں شامل نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس میں ہمارا کوئی کردار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نگراں وزیراعظم کی تقرری کے معاملے میں ہمارا کوئی کردار نہیں، شاہ محمود قریشی
پاکستان پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کے معاملے پر اختلافات کی تردید بھی کردی اور کہا ہے کہ میڈیا میں تحفظات کے حوالے سے آنے والی خبر درست نہیں کیونکہ پیپلزپارٹی نے نگراں وزیراعظم کی تقرری کا اختیار وزیراعظم شہباز شریف کو دیا تھا۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کون ہیں؟
پیپلزپارٹی کی سیکریٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا کہ پیپلزپارٹی وقت پر الیکشن کی حامی ہے جبکہ صوبائی صدر سندھ نثار کھوڑو نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن نئی حلقہ بندیوں کا ٹائم فریم فوری جاری کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔