- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
انسٹاگرام کی ’گروپ مینشن‘ نامی فیچر کی آزمائش

کیلیفورنیا: میٹا کا ذیلی سوشل میڈیا پلیٹ فارم اِنسٹاگرام ایک ایسے فیچر کی آزمائش کر رہا ہے جو صارفین کو اسٹوری میں ایک مینشن میں پورے گروپ کو ٹیگ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن کے سربراہ ایڈم موسیری نے اپنے براڈکاسٹ چینل ’آئی جی اپ ڈیٹس‘ پر اس متوقع فیچر کے متعلق آگاہ کیا۔
فیچر کے متعلق بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جلد ہی صارفین کو ایک ایسی سہولت میسر ہوگی جس کی مدد سے وہ متعدد فالور کو اپنی اسٹوری پر انفرادی حیثیت میں ٹیگ کرنے کے بجائے بطور ایک گروپ کے ٹیگ کر سکیں گے۔
تاہم، ٹیگ کیے جانے کا نوٹیفکیشن گروپ کے تمام ممبران کو موصول ہوگا اور وہ اس پوسٹ کو اپنی اسٹوری پر شیئر کر سکیں گے۔
ایڈم موسیری کا کہنا تھا کہ کمپنی ایک اسٹوری میں اکلوتے مینشن کا استعمال کرتے ہوئے لوگوں کے گروپ کو ٹیگ کرنے کے فیچر کی آزمائش کر رہی ہے۔ ایک بار صارف گروپ مینشن تشکیل دے دے، اس گروپ میشن کو گروپ کا کوئی بھی ممبر خود بخود سب کو نئی اسٹوری میں ٹیگ کرنے کے لیے دوبارہ استعمال کرسکتا ہے۔
یہ فیچر فی الحال آزمائشی مراحل میں ہے اور کمپنی کی جانب سے اس کے اجراء کی کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی ہے۔ قوی امکان ہے کہ یہ فیچر عالمی سطح پر جاری کیے جانے سے قبل امریکا میں متعارف کرایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔