- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
ایشیاکپ؛ رویندرا جڈیجا نے پاک بھارت مقابلے پر خاموشی توڑ دی

روایتی حریف کیخلاف میچ میں ناقابل تردید توقعات اور دباؤ ہے، آل راؤنڈر (فوٹو: فائل)
بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے پر خاموشی توڑ دی۔
اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی آل راؤنڈر رویندرا جڈیجا نے انکشاف کیا کہ ’’پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے وابستہ ناقابل تردید توقعات اور دباؤ موجود ہے لیکن بطور کھلاڑی ہندوستان جس بھی میچ میں شرکت وہ ہمارے لیے اہمیت کا حامل ہوتا ہے‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’روایتی حریف کیخلاف ہم اپنی بھرپور کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن بعض اوقات، چیزیں منصوبہ بندی کے مطابق نہیں ہوتیں، یہ ایک کھیل ہے دونوں طرف کے کھلاڑی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کررہے ہوتے ہیں اور جیتنے کیلئے کھیلتے ہیں تاہم کوئی خاص نتیجے کی کوئی گارنٹی نہیں‘‘۔
مزید پڑھیں: ایشیاکپ کیلئے ٹکٹس کی آن لائن فروخت کا آغاز
بھارتی آل راؤنڈر نے کہا کہ ’’آپ اپنی پوری کوشش کر سکتے ہیں اور جیتنے کے لیے کھیل سکتے ہیں لیکن دن کے اختتام پر اگر نتیجہ آپ کے مطابق نہیں ہوتا ہے، تو آپ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔ اہم بات یہ ہے کہ آپ اپنا سب کچھ دیں اور جیتنے کے لیے کھیلیں‘‘۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایشیاکپ میں 2 سمتبر کو گروپ میچ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔
مزید پڑھیں: بھارتی آل راؤنڈر نے نسیم شاہ کو ’’اچھا فاسٹ بولر‘‘ قرار دیدیا
شیڈول کے مطابق افتتاحی میچ 30 اگست کو ملتان میں پاکستان اور نیپال کے درمیان کھیلا جائے گا، 31 اگست کو کینڈی میں بنگلا دیش اور سری لنکا کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو ستمبر کو کینڈی میں کھیلا جائے گا جبکہ ایشیاکپ کا فائنل 17 ستمبر کو کولمبو میں ہوگا۔
پاکستان چار میچز کی میزبانی کرے گا
ایشیا کپ کے تیرہ میچوں کے لیے چار وینیوز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ جن میں سے پاکستان چار میچوں کی میزبانی کرے گا۔ ملتان میں ایک جبکہ لاہور میں تین میچ کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا 9 میچز کی میزبانی کرے گا
سری لنکا میں نو میچز ہوں گے جن میں سے کینڈی میں تین اور کولمبو میں چھ میچز کھیلے جائیں گے۔
سری لنکا میں کینڈی پہلے راؤنڈ کے تین میچوں کی میزبانی کرے گا جس کے بعد کولمبو میں سپر فور مرحلے کے پانچ میچوں کے علاوہ 17ستمبر کو ہونے والا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔