- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
- ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس؛ 35 ماہ میں 6.5 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر

معاشی بحران کی وجہ سے اتحادی حکومت کے دور میں ترسیلات زر میں کمی دیکھی گئی، ماہرین (فوٹو: فائل)
کراچی: اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے گزشتہ 35 ماہ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاوئنٹس کے ذریعے بھیجی گئی ترسیلات زر ریکارڈ 6.5 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گئیں جبکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد 6 لاکھ ہوگئی ہے۔
اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تعداد میں 14ہزار کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ اس دوران 150ملین ڈالر کی ترسیلات زر ملک میں آئیں۔
فنانشل ماہرین کا کہنا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے زرمبادلہ کے ذخائر کو مستحکم رکھنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن اتحادی حکومت کے 16 ماہ کے دوران اس میں کمی دیکھی گئی ہے، جس کی بنیادی وجہ عالمی اور ملکی سطح پر جاری رہنے والا معاشی بحران تھا۔
یہ بھی پڑھیں: روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے ذریعے ترسیلات زر کا حجم 6.350 ارب ڈالر سے متجاوز
عارف حبیب لمیٹڈ کی اکنامسٹ ثنا توفیق نے امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عام انتخابات کے بعد ترسیلات زر میں اضافہ ہوگا، کیوں کہ معاشی استحکام کیلیے سیاسی استحکام ضروری ہے، نئی حکومت نیا پاکستان سرٹیفکیٹ پر منافعے کا بھی ازسرنو تعین کرے گی، جو کہ اوورسیز پاکستانیوں کی طرف سے ترسیلات زر کے حصول کا ایک بڑا ذریعہ ہے، اگرچہ اتحادی حکومت نے منافعے میں اضافہ کیا تھا، لیکن ابھی بھی مزید اضافے کی ضرورت ہے، انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف ڈیل کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے۔
ثنا توفیق نے مزید کہا کہ پاکستانی معیشت رواں مالی سال کے دوران 3.5 فیصد تک گرو کرے گی، جو کہ گزشتہ سال 0.3 فیصد رہی تھی، اسٹیٹ بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ 30جون 2024 کو غیرملکی ذرمبادلہ کے ذخائر 10 ارب ڈالر کی سطح کراس کرجائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔