بین الاقوامی فوڈ ایگریکلچر نمائش میں 41 کروڑ ڈالر کے معاہدے

اسٹاف رپورٹر  اتوار 13 اگست 2023
دنیا بھر کے وفود ہماری زرعی صلاحیت دیکھ کر حیران ہوئے، سربراہ ٹڈاپ زبیرموتی والا۔ فوٹو: فائل

دنیا بھر کے وفود ہماری زرعی صلاحیت دیکھ کر حیران ہوئے، سربراہ ٹڈاپ زبیرموتی والا۔ فوٹو: فائل

کراچی: ٹڈاپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے کہا کہ بین الاقوامی فوڈ اے جی نمائش میں 41کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدے ہوچکے ہیں۔

ٹڈاپ کے سربراہ زبیر موتی والا نے ہفتے کو کراچی ایکسپو سینٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے تحت منعقدہ بین الاقوامی فوڈ اے جی نمائش میں 41کروڑ ڈالر مالیت کے معاہدے ہوچکے ہیں، 2ہزار سے زائد بی ٹو بی میٹنگز ہوئیں اور نمائش میں نئے خریداروں کے ساتھ روابط سے تقریباً 1ارب ڈالر مالیت کی تجارت ہوسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیرس ٹیکسٹائل نمائش میں خریداروں کی پاکستانی مصنوعات میں گہری دلچسپی

انھوں نے کہا کہ نمائش میں شرکت کرنے والے دنیا بھر کے وفود ہماری زرعی صلاحیت دیکھ کر حیران ہوئے ہیں، نمائش میں شریک مقامی ایکسپوٹرز بھی مطمئن ہوئے ہیں، ٹڈاپ فوڈ اے جی نمائش سالانہ بنیادوں پر منعقد کرتا رہے گا، نمائش میں کاروبار کے ساتھ مختلف امور پر معلومات کے تبادلے ہوئے۔

زبیر موتی والا نے کہا کہ گلف فوڈ نمائش میں پوری دنیا آتی ہے، پاکستان کا حجم چھوٹا ہے، فوڈ اے جی کے 600 مندوبین پاکستانی مصنوعات خریدنے 65 ملکوں سے آئے،پاکستانی مصنوعات کی دنیا بھر میں مارکیٹنگ نہیں ہوپارہی، چاول کی خریداری کیلیے کارن سیڈز سینی ککڈ فوڈ پولٹری میں خریداروں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، چین سے 188تاجروں اور صنعتکاروں کا وفد نمائش میں شریک ہوا، چار کمپنیوں نے یہاں پلانٹ لگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، چولستان سے متصل ایک لاکھ ایکڑ زمین پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔