- مصنوعی مٹھاس ڈپریشن کا سبب بن سکتی ہے، تحقیق
- 22 ایٹم بموں کی طاقت کے برابر سیارچہ دنیا سے ٹکرانے کی پیشگوئی
- نواز شریف کی واپسی سے متعلق پروپیگنڈا کرنے والوں کو جلد جواب دیں گے، مریم نواز
- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی کی سرکاری رائفل سے خودکشی

مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور کم ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے 600 کے قریب اہلکار اور افسران خودکشی کرچکے ہیں، فوٹو: فائل
سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پیراملٹری فورس کے ایک اور اہلکار نے کم ہمتی اور ذہنی دباؤ کے باعث خود کو گولی مار کر اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جنت نظیر وادی کے ضلع پلواما میں ایک فوجی بیس میں فائرنگ کی آواز سے افسران اور اہلکاروں کی دوڑیں لگ گئیں۔ جائے وقوعہ پر ایک اہlکار کی سر میں گولی لگی خون میں لت پت لاش پڑی تھی۔
لاش کے قریب سرکاری رائفل بھی تھی۔ نیم فوجی دستے سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار کی لاش کو ساتھی اہلکار ملٹری اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹرز نے موت کی تصدیق کردی۔
لاش کے پاس سے خودکشی نوٹ نہیں ملا تاہم گولی جس اینگل لگی تھی اس سے ثابت ہوتا ہے کہ اہلکار نے اپنے سر پر خود گولی ماری۔ خودکشی کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ لاش کو ضروری کارروائی کے بعد آبائی گاؤں منتقل کردیا گیا۔ واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں ذہنی دباؤ اور کم ہمتی کے باعث بھارتی فوج کے 600 کے قریب اہلکار اور افسران خودکشی کرچکے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔