- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
صدر کا اعلان، جشن آزادی پر پنجاب کی جیلوں سے 44 قیدی رہا

فوٹو: فائل
راولپنڈی: صدر مملکت کی یوم آزادی پر قیدیوں کی سزا میں کمی کے حکم کے بعد پنجاب بھر کی جیلوں کے 2423 قیدیوں کو فائدہ پہنچا اور مجموعی طور پر 44 قیدیوں کو رہا کردیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے جشن آزادی کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں 180 دن چھوٹ کا اعلان کیا گیا۔ سینٹرل جیل اڈیالہ میں قید مجموعی طور پر 490 اسیران کو سزاؤں میں چھوٹ ملی، اسی طرح سینٹرل جیل اڈیالہ میں اسیر 18 قیدی سزا میں چھوٹ کا فائدہ ملنے پر رہا کردیئے گئے جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں کے مجموعی طور پر 2423 قیدیوں کو فائدہ پہنچا اور 44 قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔
جیل حکام کے مطابق کے مطابق سزا میں چھوٹ کا اطلاق تمام قیدیوں پر ہوا ہے تاہم ایسے قیدی جو زنا، دہشت گردی، ڈکیتی، اغوا اور ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں ان سمیت مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے قیدیوں پر بھی اس سزا میں چھوٹ کا اطلاق نہیں ہوتا جبکہ ایسے مرد قیدی جن کی عمر 65 سال یا اس سے زائد ہیں اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں چھوٹ کا اطلاق ہوا ہے۔
اسی طرح ایسی خواتین قیدی جن کی عمر 60 سال یا اس سے زائد ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکی ہیں ، ان پر بھی سزا میں چھوٹ ملی، خواتین قیدی جن کے ہمراہ بچے بھی موجود ہیں اور نابالغ قیدی جن کی عمر 18 سال سے کم ہے اور اپنی سزا کا 1/3 حصہ کاٹ چکے ہیں ، ان پر بھی اس سزا میں چھوٹ کا اطلاق ہوا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔