کراچی؛ کوچنگ سینٹرمیں کلاشنکوف سے طالبعلم کوقتل کرنیوالے ملزمان 7 ماہ بعد گرفتار

اسٹاف رپورٹر  اتوار 13 اگست 2023
ملزمان طالب علم کو قتل کرنے کے بعد پنجاب فرار ہوگئے تھے (فوٹو: ایکسپریس )

ملزمان طالب علم کو قتل کرنے کے بعد پنجاب فرار ہوگئے تھے (فوٹو: ایکسپریس )

  کراچی: گلشن اقبال میں واقع کوچنگ سینٹرمیں طالبعلم کو کلاشنکوف سے فائرنگ کر کے قتل کرنے والے 2 ملزمان 7ماہ بعد قانون کی گرفت میں آگئے۔

تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ضلع شرقی نے کارروائی کرتے ہوئے طالب علم کے قتل میں مفرور مرکزی ملزم لقمان اور اس کے ساتھی محمد طلحہ کوگرفتارکرلیا۔

انویسٹی گیشن پولیس کے مطابق گرفتارملزمان نے 6 جنوری کوگلشن اقبال بلاک 13 ڈی میں مدینہ مسجد کے قریب کوچنگ سینٹرکے اندر فائرنگ کرکے فرسٹ ایئرکے طالب علم19 سالہ احسن ولد اخترکوقتل کیا تھا۔

ملزمان نےواردات میں کلاشنکوف استعمال کی تھی،مرکزی ملزم کلاشنکوف بوری میں چھپا کرلایا تھا، گرفتارملزمان واردات کے بعد پنجاب فرارہوگئے تھے۔

پولیس حکام کے مطابق کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کا واقعہ طلبا کے درمیان جھگڑے کے بعد پیش آیا تھا ۔

karachi-students-murdered
مقتول طالب علم احسن ولد اختر کی یادگار تصویر

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔