اکشے کمار کی نئی فلم ’OMG-2‘ نے دو دن میں 25 کروڑ کا بزنس کرلیا

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار اکشے کمار کی نئی کامیڈی فلم ’اوہ مائے گاڈ 2‘ نے ریلیز کے ابتدائی دو دنوں میں 25 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا۔ 

بھارتی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز فلم کا بزنس مزید بڑھ جائے گا اور فلم کو اوپننگ ویک اینڈ تک 40  کروڑ مل جائیں گے۔

اکشے کمار کی فلم کو ایکشن ہیرو سنی دیول کی ’غدر2‘ کا سامنا ہے اور وہ فلم اپنے اوپننگ ڈے پر ہی 40  کروڑ کا ریکارڈ بزنس کرچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ’اوہ مائے گاڈ2‘ کو اسکرینوں کی کمی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے بزنس تھوڑا کم ہے لیکن شائقین کا جوش و خروش فلم کیلئے برقرار ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق نئی فلم کے ساتھ اکشے کمار کی ناکامیوں کا سلسلہ ختم ہوجائے گا اور فلم باکس آفس پر مزید کامیابیاں حاصل کرے گی۔

واضح رہے کہ ’ستیا پریم کی کتھا‘، ’راکی اور رانی کی پریم کہانی‘ کے بعد ’غدر2‘ اور ’اوہ مائے گاڈ2‘ کی کامیابیوں کو ہندی سینما کے بحرانی کیفیت کے خاتمے کا اعلان سمجھا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔