- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
- ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
اسرائیل کا فلسطین کیلیے سعودی ایلچی کو سفارتی دفتر دینے سے انکار

سعودی عرب نے پہلی بار فلسطین میں اپنا غیر مقیم سفیر تعینات کردیا، فوٹو: فائل
یروشلم: اسرائیل نے سعودی عرب کی جانب سے فلسطین میں اپنے خصوصی ایلچی کو یروشلم میں دفتر قائم کرنے کی اجازت نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ خصوصی ایلچی کو کسی اور ملک میں بیٹھ کر سفارتی خدمات انجام دینا ہوں گی۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب نے اردن میں موجود اپنے سفیر نائف السدیری کو فلسطین کے لیے غیر مقیم خصوصی ایلچی کے طور پر اضافی ذمہ داریاں تفویض کی ہیں۔جس کے بعد انھوں نے فلسطینی صدر محمود عباس کے سفارتی مشیر ماجدی الخالدی کو اپنی اسناد پیش کیں۔
اس نئی پیشرفت پر اسرائیلی وزیر خارجہ اسرائیلی وزیر خارجہ ایلی کوہن نے میڈیا سے گفتگو میں صحافی کے سوال کے جواب میں بتایا کہ سعودی ایلچی نایف السدیری فلسطین اتھارٹی کے نمائندوں سے مل سکتے ہیں لیکن ان کو یروشلم میں سفارتی دفتر بنانے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یاد رہے کہ روایتی طور پر سعودی عرب اردن کے دارالحکومت عمان میں واقع سفارت خانے سے ہی فلسطین کے لیے سفارتی معاملات دیکھے جاتے ہیں تاہم اب خصوصی ایلچی کی تعیناتی کی گئی ہے۔
گزشتہ برس عرب ممالک کے ساتھ اسرائیل کے سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد سے ایسے اشارے مل رہے ہیں کہ امریکا کی ہی ثالثی میں سعودیہ اسرائیل مذاکرات جاری ہیں۔
سعودی عرب کی فلسطین کے لیے خصوصی ایلچی نائف السدیری کی تعیناتی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جا رہا تھا لیکن اسرائیل کی جانب سے غیر متوقع ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
یاد رہے کہ اسرائیل تل ابیب کے بجائے یروشلم کو اپنا دارالحکومت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے جسے 2017 میں امریکا سمیت کئی ممالک نے تسلیم بھی کرلیا تھا اور اپنے سفارت خانے تل ابیب سے یروشلم منتقل کیے تھے۔
فلسطین اتھارٹی بھی یروشلم کو ہی اپنا دارالحکومت قرار دیتی ہے جس کے باعث یہ ایک متنازع معاملہ ہے۔ سعودی عرب فلسطین کے اپنے دو ریاستی حل کے مؤقف پر قائم ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔