- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
پاک افغان ون ڈے سیریز؛ قومی ٹیم کا تین روزہ پریکٹس کیمپ آج سے شروع ہوگا

فوٹو: فائل
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کا تین روزہ کیمپ آج سے لاہور میں شروع ہو گا جبکہ قومی اسکواڈ 17 اگست کو سری لنکا کے لیے اڑان بھرے گا جہاں افغانستان کے خلاف تین ون ڈے میچ کھیلے جائیں گے۔
پی سی بی کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لگائے جانے والے تین روزہ کنڈیشننگ کیمپ میں پاکستان میں موجود قومی کرکٹرز شریک ہوں گے۔
کیمپ جوائن کرنے والے کھلاڑیوں میں عبداللہ شفیق، فہیم اشرف، وسیم جونئیر، سلمان آغا اور سعود شکیل شامل ہیں۔
آٹھ کھلاڑیوں عباس آفریدی، ابرار احمد، ارشد اقبال، محمد عمران جونئیر، محمد عمر،سفیان مقیم ، مہران ممتاز اور قاسم اکرم کو بھی کیمپ میں پریکٹس کےلیے مدعو کیا گیا ہے۔
علاوہ ازیں حارث رؤف، محمد رضوان، طیب طاہر اورشاہین شاہ آفریدی 16اگست کو لاہور پہنچ کر کیمپ جوائن کریں گے۔
قومی کرکٹ اسکواڈ 17 اگست کو ہمبنٹوٹا سری لنکا روانہ ہو گا۔ لنکا لیگ کھیلنے والے کپتان بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز سری لنکا میں ہی قومی ٹیم کو جوائن کریں گے۔
خیال رہے کہ افغانستان کے خلاف تین میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 22، دوسرا 24 اور تیسرا 26 اگست کو کھیلا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔