بھارتی انتہاپسندوں کی سیما حیدر کو فلم بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں

ویب ڈیسک  اتوار 13 اگست 2023
فوٹو : فائل

فوٹو : فائل

 ممبئی: بھارتی انتہاپسند لیڈر راج ٹھاکرے کی تنظیم نے پاکستانی خاتون سیما حیدر کو بالی وڈ فلم بنانے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ 

مہاراشٹرا نیونرمن سیوا کے جنرل سیکرٹری امیا کھوپر نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر لکھا کہ ان کی تنظیم کا یہ موقف ہے کہ انڈین فلم انڈسٹری میں پاکستانی شہری کا کوئی حصہ نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے لکھا کہ سیما حیدر پاکستانی خاتون ہے اور یہ اطلاعات بھی ہیں کہ وہ خفیہ ایجنٹ ہے، ہمارے کچھ پروڈیوسر اسے اداکارہ بنانا چاہتے ہیں اور انہیں شرم آنی چاہئے۔

امیا کھوپر نے مزید لکھا کہ ہم عوامی طور پر انتباہ جاری کررہے ہیں کہ اسے فلم بنانے سے رکنا چاہئے ورنہ وہ ہمارے جوابی حملے کیلئے تیار رہے۔

واضح رہے کہ سیما حیدر اپنی ڈیبیو فلم ’کراچی ٹو نوئیڈا‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جسے انڈین فلمساز امت جانی بنارہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔