- پی آئی اے کا مالی بحران سنگین؛ پی ایس او نے جیٹ فول دینے سے انکار کردیا
- کراچی کے دشمنوں کی نیندیں اُڑا دیں گے، خالد مقبول صدیقی
- نگران وزیراعلی پنجاب کی طعبیت ناساز، سی ایم ایچ منتقل
- عالمی بنیک کا 50 ہزارسے کم کمانے والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ
- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
یوم آزادی پر قوم کو متحد ہونے کی ضرورت، صدر، وزیر اعظم کا پیغام

پاکستان کے قیمتی تحفے کے لیے ہم قائداعظم کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے، وزیرِ اعظم (فوٹو: فائل)
اسلام آباد / لاہور: صدر مملکت اور وزیراعظم نے اہلیان وطن کو آزادی کی 76ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ قوم کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے اہلیان وطن کو آزادی کی 76ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آزادی کا دن ہمیں خود شناسی کا موقع فراہم کرتا ہے، قوم کو چیلنجز سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی ضرورت ہے، آج کا دن تقاضا کرتا ہے کہ ہم عزم کریں ملک کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
علاوہ ازیں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا پاکستان کے قیمتی تحفے کے لیے ہم قائداعظم کے ہمیشہ احسان مند رہیں گے، آج بھی ہمیں اتحاد اور خود اعتمادی کے اسباق کو بروئے کار لا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے،پاکستان کی آزادی کی76ویں سالگرہ پر سمندر پار پاکستانیوں سمیت پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،آج ہمیں اس جذبے کو ابھارنے کی ضرورت ہے جو تحریک آزادی کی پہچان تھا۔
دریں اثنا پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ آزادی پر اپنے پیغام میں کہا آئیں ہم سب مل جل کر ملک سے نفرت اور تقسیم کا خاتمہ کریں، پاکستان کو ایک ایسا ملک بنائیں جس کی جمہوریت اور خوشحالی کی دنیا مثالیں دے،آج کا دن قائدِ اعظم اور ان کی قیادت میں آزادی کے لیے پرامن سیاسی جدوجہد کرنے اور قربانیاں دینے والے اپنے بزرگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔
مزید برآں آصف زرداری ،راجہ پرویز اشرف،احسن اقبال، خواجہ آصف،شیری رحمان اور دیگر نے یوم آزادی پر اپنے پیغام میں کہا آج کے دن پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن اس عہد کی تجدید کرتے ہیں کہ قائد اعظم کے نظریہ کے مطابق پاکستان کو جمہوری اور فلاحی ریاست بنائیں گے جس کے لیے بینظیر بھٹو شہید نے طویل جدوجہد کی تھی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔