- پی آئی اے کا مالی بحران سنگین؛ پی ایس او نے جیٹ فول دینے سے انکار کردیا
- کراچی کے دشمنوں کی نیندیں اُڑا دیں گے، خالد مقبول صدیقی
- نگران وزیراعلی پنجاب کی طعبیت ناساز، سی ایم ایچ منتقل
- عالمی بنیک کا 50 ہزارسے کم کمانے والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ
- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
شاہین آفریدی کی برق رفتار ڈلیوری نے دنیا کو حیران کردیا

دی ہنڈرڈ ایونٹ کے دوران ہیلمٹ کیم فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل۔ فوٹو: ٹویٹر
کراچی: ’جیسے بجلی کا کوندا لپکا ہو‘ شاہین شاہ آفریدی کی برق رفتار ڈلیوی نے دنیا کو حیران کردیا۔
پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی اپنی خوفناک بولنگ کی وجہ سے دنیا بھر کے بیٹرز کیلیے ڈرائونا خواب بنے ہوئے ہیں، حریف بیٹرز کی وکٹیں ہوا میں اڑاتے اور اپنے یارکرز سے ان کا دل دہلاتے ہیں، وہ اپنی صلاحیتوں کو ہر طرح سے بھرپور اظہار کرچکے ہیں، وہ سردست ابتدائی اوورز میں حریف بیٹرز کو ٹھکانے لگانے کی وجہ سے دنیا بھر میں دھاک بٹھاچکے ہیں۔
انگلش ایونٹ دی ہنڈرڈ میں ان کی خطرناک بولنگ کے ایکشن کو ’ ہیلمٹ کیم ‘ سے عکس بند کیا گیا، ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر زیرگردش ہے، ہیلمٹ والے کیمرے سے بنائی گئی ویڈیو میں 23 سالہ پیسر کی شارٹ پچ ڈلیوری کو عکسبند کیا گیا، ایسا محسوس ہورہا تھا جیسے بجلی کا کوندا لپکا ہو۔
یہ بھی پڑھیں: آئی ایل ٹی؛ شاہین کو ’ڈیزرٹ وائپرز‘ نے سائن کرنے کا اشارہ دیدیا
پاکستان کے سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے بھی حال ہی میں 23 سالہ شاہین شاہ آفریدی کو غیرمعمولی بولر قرار دیا، ان کا کہنا تھا کہ شاہین ایک انتہائی غیرمعمولی بولر ہیں، اپنے ابتدائی 2 سے 3 اوورز میں کافی مہلک ثابت ہوتے ہیں، میں نے نئی گیند کے ساتھ سوئنگ، سیم، پیس اور یارکر کرنے والے بولر بہت ہی کم دیکھے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے دی ہنڈرڈ ایونٹ میں اپنی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے ہیں، اب وہ افغانستان کے خلاف 3 ون ڈے میچ کی سیریز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے جوکہ سری لنکا میں کھیلی جائے گی۔
https://twitter.com/kingbabararmy/status/1688259525273657344
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔