- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرہ سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
- لکی مروت؛ امتحان میں کم نمبر آنے پر نوجوان کی خودکشی
- انصاف ہاؤس کے باہر پولیس اہلکاروں پر نامعلوم افراد کا حملہ، وردیاں پھاڑ دیں
- فخر زمان کا کیچ تھامنے پر ڈیوڈ وارنر کا ’’پشپا راج‘‘ کے انداز میں جشن
- نسیم شاہ کی عدم موجودگی پاکستان کیلیے بہت بڑا دھچکا ہے، اسکاٹ اسٹائرس
- چین کیلیے پروپیگنڈے کے عوض رقم لینے کا الزام، صحافیوں کے گھروں پر چھاپے
- ایشین گیمز؛ باکسنگ میں میڈل کی پاکستانی امید دم توڑ گئی
- سائفر کیس کی اڈیالہ جیل میں پہلی سماعت، چالان نقول کی فراہمی مؤخر
- بخار، زکام، کھانسی کے مریضوں میں اضافہ، شہری فلو ویکسین لگوائیں، ماہرین طب
- ترقیاتی اسکیموں پر پابندی، سندھ فارنزک لیب کی تعمیر کا منصوبہ بھی متاثر ہونے کا خدشہ
- ستمبر 2023 میں سیمنٹ کی کھپت میں 3.96 فیصد کمی ریکارڈ
گوگل بھی پاکستانیوں کے جشن میں شریک، یومِ آزادی پر ڈوڈل بدل دیا

(فوٹو: گوگل)
گوگل نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اپنا ڈوڈل تبدیل کردیا ہے۔ 14 اگست 2023ء کی مناسبت سے گوگل نے منفرد لوگو ڈیزائن کرتے ہوئے اس کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا ہے۔
ٹیکنالوجی کمپنی گوگل رواں برس بھی جشن آزادی منانے میں پاکستانیوں کے ساتھ ہے اور اس نے یوم آزادی کی مناسبت سے اپنا ڈوڈل تبدیل کرنے کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال منفرد ڈوڈل پیش کیا ہے، جس میں دریائے سندھ میں پائی جانے والی ڈولفن اور پاکستانی قومی پرچم کے سبز رنگ کو استعمال کیا گیا ہے۔
گوگل نے ڈیزائن کی تفصیل سے متعلق بتایا ہے کہ 14 اگست پر خصوصی طور پر تبدیل کیے گئے آرٹ ورک میں دانتوں والی ڈولفن کی ایک قسم کو دکھایا گیا ہے۔ دریائے سندھ میں پائی جانے والی اس ڈولفن کو مقامی طور پر بھولن بھی کہا جاتا ہے، جو کہ معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے۔
واضح رہے کہ گوگل اس سے قبل بھی پاکستان کے قومی دنوں پر مختلف طرح کے خوبصورت اور منفرد ڈوڈل تبدیل کرتا رہا ہے۔
آج جشن آزادیٔ پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور ملک کے ساتھ دنیا بھر میں موجود پاکستانی جذبۂ حب الوطنی کا اظہار کرنے کے لیے مختلف انداز سے یوم آزادی کو بھرپور طریقے سے منا رہے ہیں۔ اس دن خاص طور پر نوجوان اور بچے سبز رنگ کا لباس پہنے، قومی پرچم تھامے اور سینے پر سبز ہلالی پرچم کے بیجز لگا کر مختلف پروگراموں اور ریلیوں میں بڑی تعداد میں شریک ہو رہے ہیں۔
چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی گلیوں، سڑکوں اور عمارتوں پر ہر جگہ سبز ہلالی پرچم کی بہار دکھائی اور ملی نغمے سنائی دے رہے ہیں۔شہریوں نے اپنے گھروں عمارتوں پر جھنڈے لہرا رکھے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔