- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ
- اخلاقیات کا جنازہ: جواب دہ کون؟ حل کیا ہے؟
اقتصادی کامیابی کیلیے تعاون کرتے رہیں گے؛جشن آزادی پرامریکا کی پاکستان کو یقین دہانی

پاکستان کے ساتھ تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں، امریکی وزیر خارجہ (فوٹو: فائل)
واشنگٹن: امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان کو یوم آزادی کی مبارک دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ امریکا اقتصادی کامیابی کے لیے پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔
امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے کہا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا کی حکومت کی طرف سے میں پاکستانی عوام کے ساتھ 14 اگست کو یوم آزادی پر نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب ہم تعاون کے نئے سال کا آغاز کر رہے ہیں اور پاکستان انتخابات کے انعقاد کی تیاری کر رہا ہے۔ ہم جامع اقتصادی ترقی، توانائی، امن اور علاقائی استحکام کو فروغ دینے کے منتظر ہیں۔
انٹونی بلنکن نے مزید کہا کہ امریکا، پاکستان کے ساتھ 76 سالہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ ہم دونوں ممالک کے خوشحال مستقبل کی تشکیل کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے منتظر ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں جشن آزادیٔ پاکستان خوش و خروش سے منایا جا رہا ہے
بیان میں اس عزم کا بھی اظہار کیا گیا کہ ملک کی اقتصادی کامیابی کے لیے امریکا کی پاکستان کی بھرپور حمایت جاری رہے گی۔ ہم جمہوری اصولوں اور قانون کی حکمرانی کے احترام کے عزم کا اشتراک کرتے ہیں۔
پاکستان میں امریکا کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو اپنی نیک خواہشات بھیجتے ہیں۔ آئیے ان مشترکہ اقدار کا جشن منائیں جو ہم کو متحد کرتی ہیں۔ تعاون، ترقی اور امن کے مستقبل کے منتظر ہیں۔ یوم آزادی مبارک ہو، پاکستان!
یہ خبر بھی پڑھیں : 76 واں جشن آزادی آج جوش وخروش کے ساتھ منایا جارہا ہے
امریکی وزارت خارجہ کے محکمۂ برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کے امور نے بھی پاکستان کو یوم آزادی پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کا جشن منانے والے پاکستانیوں کے لیے پرتپاک نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور ایک پھلتی پھولتی شراکت کے منتظر ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔