دیرلوئر؛ طوفانی بارش سے ندی نالیوں میں طغیانی

ویب ڈیسک  پير 14 اگست 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 پشاور: دیر لوئر میں رات گئے گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی۔

جی ٹی روڈ ملبے سے بھر گیا جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑ رہا ہے جبکہ بارش کا پانی دکانوں میں داخل ہونے سے تاجروں کا نقصان ہوا۔

طوفانی بارش اور تیز ہواؤں سے کئی گھروں کی چھتیں اڑ گئیں جبکہ بڑے بڑے تناور درخت جڑ سے اکھاڑ گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔