- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
پی سی بی کا قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دوگنا کرنے کا اعلان

(فوٹو: پی سی بی)
لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے قومی کرکٹرز کی سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم دوگنا کرنے کا اعلان کر دیا۔
لاہور قلندر ہائی پرفارمنس سینٹر میں جشن آزادی تقریب میں ذکا اشرف نے سابق کرکٹر سرفراز نواز کے ساتھ کیک کاٹا اور لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام کی تعریف کی۔
اپنے خطاب میں ذکا اشرف کا کہنا تھا کہ پی سی بی نے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم کو ڈبل کر دیا ہے اور اس کے ساتھ ہم ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹ کی رقم میں بھی اضافہ کر رہے ہیں۔ نئے فرسٹ کلاس سیزن میں ڈومیسٹک کرکٹرز کو بھی سینٹرل کنٹریکٹ دیے جا رہےہیں۔
انہوں نے کہا کہ خواتین کو ذیادہ سے ذیادہ آگے لانے کے لیے ویمن پلیئرز ڈویلپمنٹ پی سی بی بھی شروع کرنے جا رہا ہے، پی ایس ایل کی طرز پر ویمن لیگ بھی پلان کی جا رہی ہے۔ کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان کرکٹ کے معاملات میں بہتری لائیں۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان اور شاہین کو ماہانہ کتنی تنخواہ کی پیشکش ہوئی ہے؟
ذکا اشرف کے مطابق ان کے پہلے دور میں پاکستان نے چیمپیئنز ٹرافی اور ایشیاء کپ جیتا تھا، اس بار بھی پوری امید ہے کہ ٹیم ایشیا کپ کی ٹرافی پاکستان لائے گی۔
پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کو ہر فارمیٹ میں ٹاپ تھری پر دیکھنا چاہتا ہوں، اس کے لیے جو بھی اقدامات کرنا پڑیں وہ کریں گے، کھلاڑی ملک کے سفیر ہوتے ہیں، یہ اپنا اور ملک کا نام مزید روشن کرکے اس ملک کو آگے لے کر جائیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔