کراچی؛ یوم آزادی پرشہریوں کے چالان نہ کرنے کا اعلان

اسٹاف رپورٹر  پير 14 اگست 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

  کراچی: جشن آزادی کے موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک نے یوم آزادی کے روز شہریوں کا چالان نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جشن آزادی کے موقع پر کراچی ٹریفک پولیس کی جانب سےشاہراہ فیصل پرآواری ٹاورسے ڈرگ روڈ تک فلیگ مارچ کیا گیا، اس موقع پرڈی آئی جی ٹریفک احمد نوازنے شہریوں کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ یوم آزادی کی خوشی میں یوم آزادی کے روز شہریوں کا چالان نہیں کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شہری مل جل کر جوش وخروش سے یوم آزادی کی خوشیاں منائیں، ٹریفک پولیس یوم آزادی کے روز ٹریفک قوانین پرعمل درآمد سے متعلق گائیڈ لائن اورخلاف ورزی کرنےوالوں کو وارننگ دیگر چھوڑ دے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔