آزادی کا جشن، پی ٹی آئی کے 26 گرفتار کارکنان کو رہا کرنے کا حکم

فیاض احمد  پير 14 اگست 2023
(فوٹو: فائل)

(فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: جوڈیشل مجسٹریٹ نے جشن آزادی پر راستہ روکنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کے 26 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں یوم آزادی کے موقع پر ہلڑ بازی اور راستہ بلاک کرنے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنان کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں ملزمان کو پیش کیا گیا۔

اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے 26 کارکنان کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے ہر ملزم کو دس ہزار روپے کے ذاتی مچلکوں کے عوض رہائی کا حکم دیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے وکیل مرزا عاصم بیگ و دیگر نے کیسز کی پیروی کی۔ اسلام آباد کے تھانہ سیکریٹریٹ میں 12 جبکہ تھانہ آبپارہ نے 14 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔