- کے ایم سی کے الیکٹرک میں اربوں کے واجبات کا تنازع، ثالث کا نام تجویز کرنے کی ہدایت
- کندھے کی کامیاب سرجری کے بعد نسیم شاہ کا پہلا ویڈیو بیان
- بلوچستان میں سرکاری گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کیخلاف مقدمات کا فیصلہ
- موٹروے پولیس نے 6 لاکھ روپے کا سونا مالک کو لوٹادیا
- ون ڈے رینکنگ میں بابراعظم بدستور پہلے نمبر پر براجمان
- انتخابات کا اعلان ہوتے ہی روپوش رہنما سامنے آجائیں گے، پی ٹی آئی
- اسرائیل کو تسلیم کرنا مزاحمت چھوڑ کر ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے؛ ایران
- نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا غیرقانونی مقیم تارکین وطن کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا حکم
- 54 سالہ گریگ فرگس کینیڈا کی تاریخ میں پہلے سیاہ فام اسپیکر بن گئے
- سائفر کیس کے جیل ٹرائل کیخلاف عمران خان کی درخواست دائر
- ہم پبلک پارکس اور پلے گراؤنڈز میں کمرشل کام نہیں ہونے دیں گے، سندھ ہائیکورٹ
- 190 ملین پاؤنڈ کرپشن کیس : ضمانت خارج ہونے کیخلاف عمران خان کی درخواست سماعت کیلیے مقرر
- سائفرکیس کی ان کیمرا سماعت کی درخواست مسترد
- جوبائیڈن کی حمایت کا الزام؛ ٹرمپ کی جماعت نے اپنے اسپیکر کو ہٹادیا
- ملزم کو فرار کروانے پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن گرفتار
- اٹلی میں سیاحوں کی بس پل سے گر گئی؛ 21 افراد ہلاک
- بھارتی فوج کے 23 اہلکار سیلابی ریلے میں بہہ گئے
- خیبر پختونخوا؛ انتخابی مہم کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی کی عدالت میں درخواست
- عمران خان صدر مملکت سے بہت مایوس اور دکھی ہیں، علیمہ خان
- سائفر مقدمہ کچھ لوگوں کو بچانے کے لیے ہے، چیئرمین پی ٹی آئی
نگراں وزیراعظم نے ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وزارتوں سے بریفنگ طلب کرلی

فوٹو فائل
اسلام آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنی ذمہ داریاں سنبھالتے ہی وفاقی وزارتوں سے اہم امور پر بریفنگ طلب کرلی۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ ایوان صدر میں حلف اُٹھانے کے بعد وزیرِ اعظم ہاؤس پہنچے جہاں سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم کا استقبال کیا۔
نگراں وزیرِ اعظم کی وزیرِ اعظم آفس کے افسران و عملے سے ملاقات کروائی گئی جس میں افسران نے نگران وزیرِ اعظم کو اپنا تعارف کروایا۔
علاوہ ازیں انوار الحق کاکڑ اور سبکدوش ہونے والے وزیرِ اعظم کے مابین ملاقات ہوئی، جس میں سبکدوش ہونے والے شہباز شریف نے نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حلف اٹھالیا
نگران وزیرِ اعظم نے سبکدوش وزیرِ اعظم کا شکریہ ادا کیا۔اس کے بعد سبکدوش وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا جس کے بعد انوار الحق کاکڑ نے انہیں وزیراعظم ہاؤس سے رخصت کیا۔
بعد ازاں نگراں وزیراعظم کو ٹرائی سروسز کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انوار الحق کاکڑ نے وزیراعظم کا چارج سنبھالتے ہیں تمام وفاقی وزارتوں کو اہم امور پر بریفنگ کیلیے تیار رہنے کی ہدایت کی اور پہلا ہدایت نامہ جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک انشاء اللہ ترقی کرے گا اور مزید بہتری ہوگی، آرمی چیف
ہدایت نامے میں وزارتوں کو کہا گیا ہے کہ وہ اہم معاملات پر بریفنگ تیار کریں، باری باری سب کو بلا کر بریفنگ لی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم ابھی پنجاب ہاؤس میں قیام کریں گے جبکہ شہبازشریف کا سامان آج لاہور بھجوا دیا گیا ہے، نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑایک دو روز میں وزیراعظم ہاؤس منتقل ہو جائیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔