- عالمی بنیک کا 50 ہزارسے کم کمانے والے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس لگانے کا مطالبہ
- سائفر کیس میں گرفتاری کے بعد پہلی بار عمران خان اور شاہ محمود کی ملاقات
- شعیب ملک پاکستان کرکٹ ٹیم کے حق میں بول پڑے
- حوالہ ہنڈی کے خلاف کریک ڈاؤن میں 557 ملزمان گرفتار، 3 ارب سے زائد کی کرنسی برآمد
- سمندر میں تیز ترین روؤنگ کا ریکارڈ سعودی خاتون ایتھلیٹ کے نام
- نسیم شاہ کی غنودگی میں اپنی مرحومہ والدہ کو پکارنے کی ویڈیو وائرل
- چین کے جوہری آبدوز حادثے میں 55 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے؛ برطانوی رپورٹ
- کتابوں کی آڑ میں بھارتی کرنسی نیپال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
- نگران حکومت عوام کی بجائے آئی ایم ایف کی ترجمان ہے، سراج الحق
- سابق گرل فرینڈ نے بچے سے ملنے کے لیے ایلون مسک پر مقدمہ کردیا
- خلائی فضلے پر پہلی بار کسی کمپنی پر جرمانہ عائد
- طلاق کے بچوں پر پڑنے والے انتہائی منفی اثرات
- شرح سود بڑھنے سے قرضوں میں 6 سو ارب روپے اضافہ
- جناح اسپتال کراچی میں روبوٹک سرجری کا آغاز، 34 سالہ مریض کا پتہ نکالا گیا
- شنگھائی الیکٹرک کی ایک بار پھر کے الیکٹرک کو خریدنے کی پیشکش
- جذبات ابھارنے والی گولیوں کی زائد مقدار سے خاتون ہلاک
- لاہور: مدرسے کے آٹھ سالہ طالبعلم پر تشدد کرنے والا استاد گرفتار
- نواز شریف انتقام لینے واپس نہیں آ رہے، شہباز شریف
- ہم جنس پرستوں کی شادی کے بعد چرچ میں دعا کرائی جا سکتی ہے، پوپ فرانسیس
- ورلڈ کیپٹنز ڈے؛ بریانی سے متعلق میزبان کے سوال پر بابراعظم کا دلچسپ جواب
یوم آزادی، واہگہ بارڈر پر شاندار پریڈ کا انعقاد، پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج

فوٹو : ایکسپریس نیوز
لاہور: پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر واہگہ بارڈر پر شاندار پریڈ کا پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا جس کو شہریوں کی بڑی تعداد دیکھنے کے لیے پہنچی۔
لاہور کے واہگہ بارڈر پر شاندار تقریب منعقد ہوئی، شہریوں کی بڑی تعداد پنجاب رینجرز کے جوانوں کی پریڈ دیکھنے پہنچی، پاکستان کے یوم آزادی پر واہگہ بارڈر کی فضائیں نعرہ تکبیر اور پاکستان زندہ باد کے پرجوش اور فلگ شگاف نعروں سے گونج اٹھیں۔
پاکستان اور بھارت کی مشرقی سرحد پر یوں تو ہر شام قومی پرچم اتارے جانے کی تقریب ہوتی ہے لیکن آج یہاں کے رنگ ہی نرالے تھے،ہر طرف سبزہلالی پرچموں کی بہار تھی اور پریڈ کے دوران عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔
کورکمانڈر لاہور لیفٹینٹ جنرل سید عامر رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھی، ڈی جی رینجرز پنجاب بھی شریک ہوئے۔
واہگہ بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی ولولہ انگیز تقریب
نعرہ تکبیر اور پاکستان زِنده باد کے نعروں کی گونج#ExpressNews #14August #14August2023 #IndependenceDay pic.twitter.com/MWuprgPqG2— Express News (@ExpressNewsPK) August 14, 2023
پاکستان رینجرز پنجاب کے شیر دل جوانوں کے بوٹوں کی گھن گھرج اور وطن کی حفاظت کے جذبے سے بھرپور پریڈ پاکستانیوں کا لہو گرماتی رہی، اسٹیڈیم میں موجود بچے، بزرگ، خواتین سب ہی بہت پُرجوش اور بھرپور انداز میں اپنے سپاہیوں کا حوصلہ بڑھاتے رہے۔
پرچم اتارے جانے کی تقریب شام 6 بجے شروع ہوئی لیکن دوپہر چار بجے ہی اسٹیڈیم شہریوں سے بھرچکا تھا۔
جی ٹی روڈ پر واہگہ بارڈر جانے والی گاڑیوں کی کئی میل لمبی قطاریں نظر آئیں۔ ہزاروں شہری پاکستان اور بھارت کی سرحدی فورسز کے مابین لڑی جانیوالی جوش اور جذبوں کی یہ جنگ دیکھنے سے محروم رہے۔
پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستان رینجرز پنجاب اور بی ایس ایف انڈیا کے جوانوں کے مابین مٹھائی کاتبادلہ ہوا اور ایک دوسرے کے لیے خیرسگالی کا اظہار کیا گیا۔
واہگہ بارڈر اور اطراف میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔