- بلال پاشا سابقہ بیوی کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھے، پولیس
- مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
- سندھ؛ تعلیمی بورڈز کے چیئرمینز اور ناظمین امتحانات کی اسامیوں کے اشتہار جاری کرنیکا فیصلہ
- اسرائیلی یرغمالی حماس کے سربراہ کے حسن سلوک کے معترف
- قومی کرکٹرز کی شکایت؛ رشوت لینے والے سندھ پولیس کے 4 اہلکار گرفتار
- بلوچستان؛ مسجد میں فائرنگ سے قتل، پولیس ملزمان پکڑنے میں ناکام
- ورلڈکپ فائنل میں شکست؛ وسیم اکرم نے بھارتیوں کے جلے پر نمک چھڑک دیا
- دورات عدت نکاح، مفتی سعید اور عون چوہدری کے بیانات قلمبند، نکاح کو غیرشرعی قرار دیدیا
- ایک تولہ سونے کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ
- کینیڈا میں یہودی کمیونیٹی سینٹر پر دھماکا
- ٹی20 ورلڈکپ؛ پاک بھارت ٹیموں کو لیکر گمبھیر نے خواہش ظاہر کردی
- پاکستان میں پالیسی فیصلوں کا محور ذاتی مفادات ہیں، عالمی بینک
- لاہور میں تجارتی سرگرمیاں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم
- قومی کرکٹرز نے سندھ پولیس کی رشوت خوری کا خلاصہ کردیا
- لاہور میں موٹرسائیکل سواروں کی کالج بس پر فائرنگ، 2 طالبات زخمی
- یہ بات ٹھیک ہے کہ پولیس میں پیسوں پر بھرتیاں ہوتی ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- اسٹیک ہولڈرز کی اکثریت کے الیکٹرک لائسنس کی تجدید کیخلاف ہے، نیپرا
- کڑی تنقید، جگ ہنسائی کے بعد بورڈ نے اعظم پر عائد جرمانہ ختم کردیا
- سانحہ طاہر پلازہ کیس؛ ملزم فیصل عرف ماما کی ضمانت منظور
- روزگار کیلیے کراچی آنیوالی فیملی کا ایک سالہ بچہ اغوا
آرٹ گیلری سے قومی ہیروز اور شہدا کے پورٹریٹ چوری

—فوٹو: ایکسپریس نیوز


لاہور: فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں ڈاکوؤں نے معروف مصور محمد شفیق کی آرٹ گیلری سے قومی رہنماؤں، ہیروز اور شہدا کی درجنوں پینٹنگز اور پورٹریٹ چوری کرلیے۔
ملک میں یوم آزادی سے ایک روز قبل پیش آنے والے اس واقعہ پر فنکاروں اور مقامی کمیونٹی ششدررہ گئی۔ اس حوالے سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق 73 سالہ محمد شفیق کے بیٹے نے بتایا کہ انہوں نے دیکھا کہ گیلری کی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے اور تمام قیمتی فن پارے غائب ہیں۔
انہوں نے پولیس کی غیر سنجیدہ رویہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز کالونی پولیس سے رابطہ کرنے اور مقدمہ درج کرنے کی بارہا کوششوں کے باوجود شکایت پر کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔
محمد شفیق 1960 سے فن کی دنیا سے وابستہ ہیں اور اپنے بارے میں بتاتے ہیں کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے ہیرو ایم ایم عالم نے مسلم ہائی اسکول کے دورے کے دوران انہیں ایک پینٹنگ تحفے میں دی اور اس ملاقات کے بعد فن کے لیے جنون پیدا ہوا اور تب سے ایک اسی شعبہ سے منسلک ہیں۔
محمد شفیق کے فنی سفر میں بھی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی گیلری کو 2011 میں انسداد تجاوزات مہم کی وجہ سے بند کر دیا گیا تھا۔ تاہم، وہ جھال پل کے نیچے ایک نیا مقام حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا، جہاں انہوں نے اپنے شاہکار فن پاروں کی نمائش جاری رکھی۔ انہوں نے مختلف آرٹ کونسلز اور تعلیمی اداروں میں اپنی پینٹنگز کی نمائش بھی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔