لاہور؛ وحدت کالونی میں خواجہ سرا کے تشدد سے رکشہ ڈرائیورجاں بحق

ویب ڈیسک  پير 14 اگست 2023
فوٹو: ایکسپریس

فوٹو: ایکسپریس

 لاہور: وحدت کالونی میں خواجہ سرا کے تشدد سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا، ملزم خواجہ سرا کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق وحدت کالو نی میں خواجہ سرا عدنان نے رکشہ ڈرائیور غلام شبیر پر  تشدد کیا جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوگئی۔  ایس ایچ او اقبال ٹائون نے خواجہ سرا عدنان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق مقتول رکشہ ڈرائیور نے خواجہ سرا کو رکشے میں بیٹھی ہوئی خواتین سے پیسے مانگنے پر منع  کیا تھا جس پر مشتعل ہوکر خواجہ سرا عدنان نے اسے شدید  تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں  رکشہ ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔

خواجہ سرا کے ہاتھوں رکشہ ڈرائیور کی ہلاکت کے خلاف  رکشہ ڈرائیوروں نے احتجاج  کرتے ہوئے وحدت کالونی مین روڈ بند کردیا تاہم پولیس نے مذاکرات کے بعد سڑک  کھلوا کر ٹریفک بحال کروادیا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔