وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 14 اگست 2023
فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

 کوئٹہ:  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کے لیے ستارہ امتیاز کا اعلان کردیا گیا۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق  وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری لعل جان  جعفر کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دونوں شخصیات کو ان کی عوامی خدمات کے اعتراف میں ستارہ امتیاز دیا جائے گا، وزیراعلیٰ اور انکے سابق پرنسپل سیکرٹری نے ریکو ڈک معاہدے کو حتمی شکل دینے میں اہم کردار ادا کیا۔

میر عبدالقدوس بزنجو اور  ان کے سابق پرنسپل سیکریٹری  23 مارچ 2024 کو ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں  ایوارڈ وصول کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔