برٹش اوپن ٹورنامنٹ میں پاکستانی کھلاڑی نے عالمی اسنوکر چیمپئن کو شکست دے دی

محمد یوسف انجم  پير 14 اگست 2023
فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

 لاہور: برٹش اوپن ٹورنامنٹ کے راؤنڈ میچ میں پاکستانی کھلاڑی محمد آصف نے سات بار کے پروفیشنل عالمی اسنوکر چیمپئن اسٹیفن ہینڈری کو شکست دے دی۔

انگلینڈ میں جاری پروفیشنل اسنوکر ٹورنامنٹ برٹش اوپن کے راؤنڈ میچ میں پاکستانی نمبر ون کھلاڑی محمد آصف کا مقابلہ سوئس کھلاڑی اسٹیفن ہینڈری سے ہوا۔

محمد آصف نے اسٹیفن ہینڈری کو دو کے مقابلے چار فریم سے شکست دے کر میچ اپنے نام کرلیا۔

واضح رہے کہ اسٹیفن ہینڈری سات بار پروفیشنل اسنوکر کے عالمی چیمپئن رہ چکے ہیں۔ محمد آصف کا تعلق پاکستان کے شہر فیصل آباد سے ہے اور وہ  اسنوکر پرو کے پلیٹ فارم سے پروفیشنل اسنوکر سرکٹ کھیل رہے ہیں۔

محمد آصف دو بار امیچور عالمی سنوکر چیمپئن رہ چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔