- بجلی اور پیٹرول کی قیمتوں کیخلاف خواجہ سرا کمیونٹی کا احتجاج
- ورلڈ کپ 2023 کے لیے انعامی رقم کا اعلان
- کراچی میں راہ چلتی خاتون کو ہراساں کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آ گیا
- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی پارٹی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
نگراں وزیراعلیٰ سندھ کیلیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق

—فائل فوٹو
کراچی: سندھ میں نگراں وزیراعلیٰ کے لیے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم میں ڈیڈ لاک ختم جبکہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ کے لیے جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر کے نام پر اتفاق ہوگیا۔
نگراں وزیراعلیٰ کے معاملے پر گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مراد علی شاہ سے بھی رابطہ کیا۔ مراد علی شاہ، اپوزیشن لیڈر رعنا انصار کے درمیان نگراں وزیراعلیٰ کے ناموں پر مشاورت ہوئی۔
گورنر ہاؤس میں جسٹس (ر) مقبول باقر باضابطہ طور پر نگراں وزیراعلیٰ سندھ کا حلف اٹھائیں گے اور بعدازاں چیف سیکریٹری ان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری کریں گے۔
دوسری جانب اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی رعنا انصار نے کہا کہ جسٹس ر مقبول باقر کا نام پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم دونوں طرف سے آیا اور اس نام پر پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کی اعلی قیادت میں اتفاق ہوا۔ تین دن سے مشاورت جاری تھی۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کا اعلان کرے ہم الیکشن کیلئے تیار ہیں، ہم انتخابات کیلئے تیار ہیں۔ امید ہے نگراں حکومت کو جو زمہ داری دی گئی ہے وہ پوری کرے گی۔ شفاف الیکشن کروانا نگراں حکومت کی ذمہ داری ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔