- امید ہے آنے والے دنوں میں بجلی کے بل زیادہ نہیں آئیں گے، نگراں وزیراعظم
- شالیمار ایکسپریس ٹرین بند نہیں کی گئی، ریلوے حکام
- لاہور میں 40 سالہ شخص کو بیٹی نے گولی مار دی
- نجی ہوٹل سے مفت کھانا کھانے والے ایس ڈی او کو 50 لاکھ ہرجانے کا نوٹس
- دی جنریٹر از بیک؛ حسن علی کی ٹویٹ وائرل
- پیٹرولیم نرخوں میں اضافے سے مہنگائی بڑھنے لگی، کم آمدن والا طبقہ شدید متاثر
- پشاور میں مرغی کی ہڈیوں اور رنگ سے تیار قیمہ ہوٹلوں پر سپلائی ہونے کا انکشاف
- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- کراچی سمیت سندھ میں ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
سعودی کلب الہلال نیمار سے کتنے ملین یورو کا معاہدہ کررہا ہے؟

اسٹار فٹبالر رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے، رپورٹس (فوٹو: ایکسپریس ویب)
سعودی عرب کی لیگ نے برازیل کے کپتان اور پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کے اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر سے معاہدے کو حتمی شکل دینے کی تیاری مکمل کرلی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کریم بینزیما، اور لیورپول کے لیجنڈ ساڈیو مانے سے سجی سعودی پرو لیگ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے برازیلی کپتان اسٹار فٹبالر نیمار جونئیر بھی النصر کے حریف کلب الہلال سے معاہدے کے قریب پہنچ گئے۔
رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ نیمار جونئیر الہلال کلب سے 2 سالہ معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلئے رواں ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔
مزید پڑھیں: سعودی کلب الہلال نے نیمار جونئیر سے رابطے بڑھانا شروع کردیئے
قبل ازیں برازیلی فٹبالر کی بارسلونا میں واپس آنے کی توقع کی جارہی تھی تاہم الہلال کلب کی جانب سے نیمار کو اچھے معاوضے کی پیشکش کی گئی۔
مزید پڑھیں: نیمار کے گھر کی تعمیرروک دی گئی، ایک ملین ڈالر جرمانے کا امکان
رپورٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی کلب الہلال کی ٹیم میں منتقلی سے قبل میڈیکل کرایا جا رہا ہے جبکہ شمولیت 90 ملین یورو یعنی (28 ارب 5 کروڑ 27 لاکھ سے زائد پاکستانی روپے) میں دستخط کیلئے تیار ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔