- پیپلز پارٹی نے سردار لطیف کھوسہ کی سی ای سی رکنیت معطل کردی
- آرمی چیف سے سعودی ہم منصب کی فوجی وفد کے ہمراہ ملاقات
- سپریم کورٹ کا محکمہ تعلیم سندھ میں بھرتیوں کی تحقیقات کا حکم
- سندھ میں 11، 12 ربیع الاول کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی گراوٹ مسلسل جاری
- تمام سیاست دانوں کو الیکشن سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے، پرویز الہی
- ایشین گیمز؛ قومی ٹینس ٹیم شرکت کیلیے چین روانہ
- معلوم نہیں شیخ رشید کہاں ہیں، پنڈی پولیس کا بیان، عدالت برہم
- بیٹی سے زیادتی کے مجرم کو سزائے موت، 10 لاکھ جرمانے کی سزا
- کراچی میں کل سے سمندری ہواؤں اور دسمبر سے سردی کی پیشگوئی
- 5 لاکھ سال پُرانا لکڑی کا ڈھانچہ دریا سے صحیح سلامت برآمد
- بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس معطل، ایف آئی اے سے جواب طلب
- ورلڈ کپ2023 کیلیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان، حسن علی کی واپسی
- نیب ترامیم کالعدم ہونے کے بعد احتساب عدالتوں میں مزید ریفرنسز کا ریکارڈ پیش
- 10 منافع بخش، 10 خسارے کے شکاراداروں کی فہرست جاری
- حکومتی اداروں کے نقصانات 500 ارب ہیں، نجکاری تیار لسٹ کے تحت ہوگی، وزیر خزانہ
- اخلاقیات کا جنازہ: جواب دہ کون؟ حل کیا ہے؟
- حارث رؤف کی فٹنس پر خدشات ختم ہوگئے
- بھارت؛ منی پور خانہ جنگی میں مودی سرکار کا ریاستی اسلحہ استعمال ہونے کا انکشاف
- درآمدی اشیا پر 100 فیصد تک ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنیکی تجویز مسترد
سرکاری ٹھیکوں میں کرپشن؛ پرویز الہی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

(فوٹو : فائل)
لاہور: احتساب عدالت نے سرکاری ٹھیکوں میں رشوت وصولی کیس میں پرویز الہی کا 14 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب حکام کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے صدر پرویز الہی کو نیب کی احتساب عدالت پیش کردیا گیا۔ انہیں سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت لایا گیا اور جج زبیر شہزاد کیانی کے روبرو سماعت ہوئی۔
دوران سماعت پرویز الہیٰ کے وکیل امجد پرویز نے اپنے موکل سے مشاورت کی اجازت طلب کی۔ امجد پرویز نے کہا کہ دلائل سے پہلے اپنے کلائنٹ سے پانچ منٹ بات کرنا چاہتا ہوں جس پر عدالت نے وکیل کو پرویز الہی سے مشاورت کی اجازت دے دی۔
نیب پراسکیوٹر وارث علی جنجوعہ نے جج سے پرویز الہیٰ کا جسمانی ریمانڈ طلب کرتے ہوئے دلائل میں کہا کہ پرویز الہی پر سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کک بیکس لینے کا کیس ہے، پرویز الہی وزیر اعلی پنجاب بنے تو گجرات کے لیے اربوں کے ٹھیکے دیے، پورے صوبے کو نظر انداز کیا گیا ساتھ ہی قانون کو نظر انداز کیا گیا اور ترقیاتی پراجیکٹس کی منظوری دی گئی۔
یہ پڑھیں : پرویز الٰہی رہائی کے فورا بعد دوبارہ گرفتار، لاہور منتقل
وکیل نیب وارث علی جنجوعہ نے کہا کہ اس کیس میں چار لوگ پہلے ہی گرفتار ہیں، پرویز الٰہی کو کل گرفتار کرکے آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ہے، پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلی نے صرف گجرات کے لیے 72 ارب روپے کے ڈویلپمنٹ پیکجز دیے، متعلقہ ایکسین سے 200 منصوبوں کی فہرست بنائی گئی، قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فاسٹ ٹریک پر منصوبوں کی منظوری دی گئی۔
نیب وکیل نے کہا کہ پرویز الہی کے بیٹے مونس الہی نے میٹنگ کرکے کک بیکس کے شئیر طے کیے، ہمارے پاس ان سب باتوں کے ثبوت موجود ہیں، کام شروع ہونے سے پہلے رقم جاری ہونا شروع ہوگئی جو کہ قانون کی خلاف ورزی ہے۔
پرویز الہی کے وکیل نے کہا کہ میرے موکل کی گرفتاری کے خلاف سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ میں کیسز زیر سماعت ہیں پھر بھی انہیں گرفتار کیا گیا۔
بعد ازاں احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کا 21 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا اور انہیں تفتیش کے لیے نیب کے حوالے کردیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔